عامر خان کا اپنی ماں سے متعلق زندگی کی سب سے بڑی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ اداکارعامر خان نے اپنی والدہ کو بنارس میں واقع آبائی گھر خرید کر تحفہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹارعامرخان فلم نگری میں ممتاز مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جو ان کی فلموں کا شدت سے انتظارکرتے ہیں جب کہ کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے عامر خان اپنے بچوں کی ہر خواہش کا خیال رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے اپنی بیٹی کے ہاتھ کی پینٹگز خود ہی خرید کر حوصلہ افزائی کی تھی تاہم اب انہوں نے اپنی ماں سے متعلق خواہش کا اظہار کرکے ممتا سے محبت کی مثال قائم کرلی ہے۔

عامر خان نے اپنی والدہ کا آبائی گھر خرید کر انہیں تحفے میں دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ اس حوالے سے اپنی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش والدہ کو بنارس میں واقع ان کا آبائی گھر خرید کرتحفے میں دینا ہے جہاں انہوں نے اپنا بچپن گزارا تھا جس کے لیے میں ہر ممکن کوشش کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان اپنی والدہ کی خواہش پر 51 ویں سالگرہ منانے امریکہ سے بھارت آئے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے