سینئر صحافی،اینکراور نصرت جاوید کے جوڑی دار مشتاق منہاس بالاخر کار زار سیاست میں کود پڑے۔ میاں نواز شریف ،پرویز رشید، آصف کرمانی اور برجیس طاہر سے ان کی دوستی کا اس فیصلے میں بڑا کردار ہے ۔ مشتاق منہاس بنیادی طور پر سیاسی آدمی ہیں ۔ جوانی کے دور میں وہ اسلامی جمیعت طلبہ کے فورم سے بہت متحرک رہے اور اس پر اب بھی وہ فخر کرتے ہیں۔
مشتاق منہاس اپنے آبائی علاقے باغ آزادکشمیر سے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور آج کل وہ عوامی رابطہ مہم پر ہیں ۔