پیر زادے کی شادی دیکھ کر لوگوں کو مغلیہ شہنشاہوں کی عیاشیاں بھول گئیں ۔

شادیاں بھی آپ نے بہت دیکھی ہونگی مگر وفاقی دارلحکومت میں ایک انوکھی شادی نے مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی اعلی مزھبی گھرانے کے بیٹے کی شادی میں پولیس اور انتظامیہ نے بھی کوئی کسر نہ چھوڑی ،
یوں تو شادی کی تقریبات میں دکھاوا ہمارے معاشرے کا دستور بنتا جارہا ہے مگر کچھ ایسی تقریبات بھی ہیں جن پر نہ چاہتے ہوئے بھی قلم اٹھ جاتا ہے

naqeeb

وفاقی دارلحکومت کی شاہراہوں پر بگی میں سوار یہ نوجوان راولپنڈی کے معزز مزھبی گھرانے عید گاہ شریف کے چشم و چراغ پیر حسان حسیب الرحمن اپنے والد گرامی ہیر نقیب الرحمن کے ہمراہ ہے جنکی شادی کے اس طرح کے انتظامات نے مغلیہ دور کی یاد تازہ کردی ،

اسلام آباد کی تاریخ کی یہ شائد پہلی شادی ہوگی جس کیلئے ہائی سیکورٹی زون میں واقع فائیو سٹار ہوٹل تک پہنچنے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کی سول انتظامیہ اور پولیس نے وی آئی پی کلچرل کو فروغ دینے میں اپنی ڈیوٹی خوب نبھائی اور بارات کیلئے تمام راستے بند کرکے پروٹوکول دیا گیا بلکہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تو اپنے آفیسر بھی تعینات کئے تاکہ پروٹوکول میں کوئی کمی نہ رہ جائے ،

انوکھی شادی کے تمام راستے صاف کرنے والے اسلام آباد پولیس اور سول انتظامیہ کے افسران حیرت انگیز طورپر گھوڑوں اور اونٹھوں کی آمد سے لاعلمی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شادی میں اہم حکومتی شخصیات کے علاوہ یوسف رضا گیلانی ، راجا پرویز اشرف سمیت کئی ممالک کے سفارت کار اور اہم خانقاہوں کے گدی نشین بھی موجود تھے ۔شادی میں شریک کئی سیاست دان بھی حیرت کا اظہار کر تے رہے کہ کس طرح اسراف کا مظاہرہ کیا جاریا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے