ملک کے ممتاز دانشور اور روزنامہ جنگ کے کالم نگار وجاہت مسعود کو میدان صحافت میں ان کی خدمات کے اعتراف میں آج گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی کئی شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔
ستارہ امتیاز پانے والوں میں ڈاکٹر ارشد علی، ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، ڈاکٹر شہباز ملک، مسعود اشعر، محمد شہریار سلطان ،میاں اعجاز الحسن اور پروفیسر خالدہ ترین،شامل ہیں جبکہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی وجاہت مسعود، ڈاکٹر نذیر، اکرام اللہ، احمد سعید، پروفیسر محمد زکریا ذاکر، عامر سہیل، واصف ناگی، منیر احمد منیر، مسعود اطہر، خالد سلیم بٹ، وسیم عباس، استاد نتھو خان مرحوم اور اعجاز قیصر کو دیا گیا.ڈاکٹر محمد علی، نجیب الدین جمال، جمیل اطہر قاضی اور ڈاکٹر ایچ کے زاہد کو تمغہ امتیاز دیا گیا۔
ادارہ آئی بی سی اردو وجاہت مسعود کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوںسے مبارک باد دیتا ہے