سارک ریجن کے سب سے بڑے اور اسلام آباد میں ملک کے جدید ترین انٹر چینج کو اپریل کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقےپشاور موڑ پر واقع اس انٹر چینج پر ساڑھے پانچ ارب روپے لاگت آئی ہےاور اس کی تعمیر میں 14ماہ لگے۔
یہ منصوبہ میٹرو پروجیکٹ کا حصہ ہے،حکومت کی جانب سے انٹر چینج کی تکمیل کے لئے تین ڈیڈلائنز دی گئیں مگر اس تاریخوں پر منصوبہ مکمل نہ کیا جاسکا۔۔
پلوں اورزیر زمین 12سڑکوں پر مشتمل اس منصوبے کی کل لمبائی تقریبا 14کلومیٹر ہے۔توقع ہے کہ وزیر اعظم اگلے ماہ اس کا افتتاح کریں گے۔