آزادکشمیر:انتخابی فہرستوں کی تیاری کا ابتدائی مرحلہ مکمل ،ہزاروں بوگس ووٹرز خارج

آزادکشمیر میں انتخابی فہرستوں کی تیاری کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہو گیا۔

مظفرآباد، راولاکوٹ ، کوٹلی اور دیگر اضلاع کے مختلف انتخابی حلقوں میں حیران کن طور پر ووٹرز کی تعداد بڑھنے کی بجائے ہزاروں کی تعداد میں کمی اور لاکھوں بوگس ووٹرز کے اخراج نے سابقہ انتخابات کو مشکوک کردیا ہے۔

پانچ سال قبل ہونے والے انتخابات کی نسبت اس بار بیشتر حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے گزشتہ فہرستوں سے15 سے 20 فیصد بوگس ووٹرز کو نکالا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق راولاکوٹ کے شہری حلقے میں گزشتہ فہرستوں کی نسبت 23 ہزار، عباسپور میں 10 ہزار، ہجیرہ میں 20 ہزار ،میرپورکے دو حلقوں میں 27 ہزار،کوٹلی کے دو حلقوں میں 23 ہزاراور مظفرآباد کے دو حلقوں میں 21 ہزار، ہٹیاں سے 7 ہزار، نیلم سے 13 ہزار، باغ کے دو حلقوں سے 19 ہزار ،سدھنوتی کے دو حلقوں سے 18 ہزار سے زائد بوگس ووٹوں کو نکالا گیا ہے۔

شہریوں نے گزشتہ انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ان انتخابی فہرستوں پر اعتراضات دور کرنے کے بعد اپریل کے پہلے ہفتے میں نادرا کو تصدیق کے لئے بھیج دی جائیں گی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن آزادکشمیرنعیم اللہ خان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق صرف اصل رائے دہندگان کا اندراج کیا ہے جس کی وجہ سے ووٹرز کی تعداد بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے۔

دوسری طرف سینئر تجزیہ نگار سجاد میرنے سابقہ انتخابات کو مشکوک قراردیتے ہوئے کمیشن بنا کرانکوائری کا مطالبہ کیا

سینئر تجزیہ کآر راجہ شجاعت نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کرتے ہوئے مزید سکورٹنی کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے