پاکستان فلم گلڈ کے قیام پر غور

بڑے عرصے بعد ایک محفل میں پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام بڑے نام ایک ساتھ جمع ہوئے اور پاکستان فلم گلڈ کے ممکنہ قیام اور اس کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس فلم گلڈ کا مقصد فلمی صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں ان کی کاوشوں کو سراہا جاسکے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جاسکے۔

تقریب کا انعقاد سنی پیکس سینما کے سی ای او ہاشم رضا اور ایورریڈی گروپ آف کمپنیز کے ستیش آنند کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(L-R) Moammar Rana, Mehnaz Moammar, Humayun Saeed & Mustafa Qureshi

اس موقع پر سنی پیک سینما کے سی ای او ہاشم رضا نے فلم گلڈ کے قیام کی ضرورت پر زور ڈالتے ہوئےکہا کہ اس ادارے کا مقصد فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے حقوق کی ضمانت دینا اور ان کے لیے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہے جن کے ذریعے ان کو کام میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ سکالرشپ، میڈیکل کی سہولیات، اور قانونی مدد بھی فراہم کی جاسکے۔

ایورریڈی گروپ کے چیئر مین ستیش آنند کا کہنا تھا کہ فلم گلڈ کے قیام کا مقصد فلموں کےجملہ حقوق کی ضمانت، سکرپٹ رجٹریشن، نئی صلاحیتوں کی تلاش اور فلم انڈسٹری کو مستقل خطوط پر استوار کرنا ہے۔

Bushra Ansari, Sania Saeed, Sultana Siddiqui with guest

ہم فلمز کی صدر سلطانہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی اپنے ڈراموں یا فلموں کی شوٹنگ کے لے بیرون ملک اپنے میک اپ آرٹسٹ یا دیگر ٹیلنٹ لے کر جانا چاہتے ہیں تو ان کی انڈسٹری گلڈ کی جانب سے صاف صاف کہ دیا جاتا ہے کہ ان کے قوانین کے تحت ہم کو ان کے مقامی ٹیلنٹ سے ہی کام کروانا ہوگا۔ اس ہی طرح ہمیں بھی پاکستانی ٹیلنٹ کی پروموشن کے لیے ایک ایسے ہی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔

تقریب کی پبلک ریلیشننگ کے فرائض سٹارلنکس اینڈ پی آر نے ادا کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے