کپور اینڈ سنز کا خصوصی پریمئر

فواد خان کی دوسری بالی وڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی سکریننگ کے لیے کراچی کے نیو پلیکس سینما میں خصوصی پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میںفواد خان کے علاوہ پاکستان کی شوبز اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں ہدایت کار عاصم رضا اور ثاقب ملک، اداکار ہمایوں سعید، بہروزسبزواری اورمومل شیخ وغیرہ شامل ہیں۔

اس موقع پر فواد خان سے سوال کیا گیا کہ دو بالی وڈ فلمیں کرنے کے بعد وہ اپنے کام میں کتنی پختگی محسوس کرتے تو انھوں نے جواب دیا کہ وہ ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی ورکنگ کیمسٹری سونم کپور کےساتھ اچھی تھی یا پھر عالیہ بھٹ کے ساتھ توانھوں مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ ایسا ہی کہ کوئی مجھ سے پوچھے کہ آپ کو ممی زیادہ پسند ہیں یا پاپا؟

انھوں نے مزید کہا کہ، ’ویسے بالی وڈ میں میرے بہت سے ممی اور پاپا ہی۔ کیونکہ وہاں پر ہر کوئی ان کے ساتھ تعاون کرتاہے، اور سب ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں۔‘

Fawad-Khan-13

فواد خان نے کہا کہ وہ بہت جلد ایک پاکستانی فلم میں بھی کام کررہے ہیں۔

تقریب کی پبلک ریلیشن اور دیگرانتظامات کیٹیلسٹ پی آر اور کیٹ واک ایونٹس نے کیے تھےْ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے