ٹی20 کپ میں ناکامی پر آفریدی نے قوم سے معافی مانگ لی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی اور خراب کارکردگی پر شاہد آفریدی نے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں 20 سال سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور جب گراؤنڈ میں اترتا ہوں تو ملک اور قوم کے جذبات لیکر اترتا ہوں

میں صرف عوام کو جواب دہ ہوں کوئی کچھ بھی کہے مجھے پرواہ نہیں لہذا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں کیونکہ جو امیدیں قوم کو مجھ سے اور ٹیم سے تھیں میں ان پر پورا نہیں اتر سکا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر معافی مانگ چکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے