لاہور میوزک میٹ کا دوسرا ایڈیشن الحمرا آرٹ سینٹر لاہور میں دو اور تین اپریل کو منعقد کیا جارہا ہے۔
اس دو روزہ فیسٹول میں پاکستان میں موسیقی سے تعلق رکھنے والے نقاد اور فنکار شامل ہوں گے جن میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی، مائی دھائی، جدید فوک میوزک بینڈ ساؤنڈ آف کولاچی، اور راک بینڈ ریڈ بلڈ کیٹ شامل ہیں ۔
اس موقع پر موسیقی اور اس سے متعلق موضوعات پر سیمنار بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ مختلف ورکشاپس اور سیشن بھی ہوں گے جن میں ٹینا ثانی، میکال حسن، اور نوری بینڈ کے علی نور، اور علہ حمزہ جیسے موسیقار شرکت کریں گے۔
لاہور میوزک میٹ کی ٹیم نتاشا نورانی، زہرہ پراچہ، حسن عباس، نور حبیب، اور کریٹیو ڈائریکٹر عائشہ ہارون پر مشتمل ہے۔
لاہور میوزک میٹ کا قیام اسی سال عمل میں آیا جس کام مقصد میوزک پرفارمس، انٹرپرائز، اور موسیقی کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، جس میں نئی صلاجیتوں کو آگے آنے کا موقع ملے اور موسیقاروں اور عام لوگوں کے درمیان ایک تعلق قایم کیا جاسکے۔
ایل ایل ایم کے انعقاد میں تعاون کرنے میں ای ایم آئی، سٹی ایف ایم ۸۹ شامل ہیں، جبکہ لوٹس کلائنٹ مینججمنٹ اینڈ پبلک ریلیشنز فیستول کے آفیشل کمیونیکش اور پی آر پارٹنر ہیں۔
فیسٹول میں تمام لوگوں کا داخلہ مفت ہے۔