[pullquote]ممبئی: ویسٹ انڈیز نے بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔[/pullquote]
ممبئی میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے محض دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو بانوے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
ویرات کوہلی نے شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے سینتالیس گیندوں پر نواسی رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے اپنی ابتدائی دو وکٹیں جلد ہی گنوا دیں۔ مگر جانسن چارلس اور لینڈل سمنس کی شراکت ویسٹ انڈیز کو میچ میں واپس لے آئی۔
تیسری وکٹ چارلس کی گری وہ چھتیس گیندوں پر باون رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لینڈل سمنس اور آندرے رسل نے میچ کے اہم موڑ پر زمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے بالترتیب بیاسی اور تینتالیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر دو گیند قبل حاصل کرلیا۔
شاندار بیٹنگ پر لینڈل سمنس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Post navigation