آج شب رغائب ہے.

پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی تقریبات کا آغاز ہو رہا ہے۔

آج سے تین مبارک مہینے رجب، شعبان اور رمضان شروع ہوتے ہیں جن کا اختتام عید پر ہوتا ہے۔

رغائب کے معنی آرزو اور خواہش کے ہیں، یہ رات ہمیں مستقبل کے بارے میں اپنی خواہشات کو اور آرزووں کو اللہ کے سامنے پیش کرنے کی یاد دہانی کرواتی ہے۔

dua-woman

ترکی کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ مہمت گیورمیز نے تین مبارک مہینوں اور شبِ رغائب کے حوالے سے اپنا پیغام نشر کروایا ہے۔

گیورمیز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” یہ تین ماہ ہمارے لئے ایک ایسی روحانی فضاء ہیں جو ہمیں اپنی روحانی دنیا کے اور اپنے دلوں کے زخموں کو مندمل کرنے، اپنی زندگیوں پر نظر ثانی کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

محکمہ مذہبی امور کے سربراہ نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "آئیے آج کی رات ہم اپنے دلوں کو نفرت، کینہ اور انتقام جیسے احساسات سے پاک کریں۔ اللہ نے ہمیں جو نعمتیں عطا کی ہیں انہیں اپنی کمزوریوں کی بھینٹ نہ چڑھائیں آئیے اللہ کے اور قریب ہوں ۔ رغبت کسی دوسرے سے متعلق نہیں ہے ہماری آرزو ہماری رغبت اللہ کی ذات ہو کہ ہماری ہر رات شبِ رغائب ہو۔

شبِ رغائب کی مناسبت سے آج شب مساجد میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مارمرا یونیورسٹی کے شعبہ الہیات کی طاطبیقاط جامع مسجد کے شبِ رغائب کے خصوصی پروگرام کو رات 8 بجے TRT 1 اور TRT دیانت ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے