شدید زلزلے سے تین ہلاک، درجنوں زخمی

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ بھارت اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ کے مختلف شہروں سمیت ﺑﮭﺎﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ۔

ﻣﺤﮑﻤﮧ ﻣﻮﺳﻤﯿﺎﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ زلزلےﺷﺪﺕ 7.1 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 عشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ۔ ﺑﮭﺎﺭﺕ ﻣﯿﮟ زلزلےکی ﺷﺪﺕ 4.1 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺍﻓﻐﺎﻧﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﮦ ﮨﻨﺪﻭﮐﺶ ﮐﺎ ﭘﮩﺎﮌﯼ ﺳﻠﺴﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﺟﺒﮑﮧ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ 280 ﮐﻠﻮﻣﯿﭩﺮﺯﯾﺮﺯﻣﯿﻦ ﺗﮭﯽ ۔ زلزلہ آٹھ سے دس سیکنڈ تک رہا ۔

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍﮦ ، ﺷﻤﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮧ ﺟﺎﺕ، ﻓﺎﭨﺎ ، ﺍٓﺯﺍﺩﮐﺸﻤﯿﺮ، ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﻟﺤﮑﻮﻣﺖ سمیت ﻻﮨﻮﺭ، ﭘﺸﺎﻭﺭ، ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﭼﺘﺮﺍﻝ ، ﮔﻠﮕﺖ ، ﺑﺎﻍ ، ﭼﮑﻮﺍﻝ ، ﺩﯾﻨﮧ ،ﻣﺮﯼ ، ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ ، ﺑﻨﻮﮞ ، ﺳﻮﺍﺕ ،ﭼﺘﺮﺍﻝ ، ﺍﯾﺒﭧ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ ، ﮐﻮﮨﺴﺘﺎﻥ ، ﺍٓﺯﺍﺩ ﮐﺸﻤﯿﺮ، ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ ، ﺍﯾﺒﭧ ﺍٓﺑﺎﺩ، ﭼﻨﯿﻮﭦ، ﺍﭨﮏ ، ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ، ﮐﺎﻻﺑﺎﻍ، ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ ﺳﻤﯿﺖ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﻋﻼﻗﻮﮞ میں ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے این ڈی ایم اے کے اہلکار کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تین ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے
جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

٭پاکستان اور افغانستان میں شدید زلزلہ، ’درجنوں زخمی‘

این ڈی ایم اے میں پروگرام آفیسر ملک ظہیرالدین نے بتایا کہ مکمل رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی اب تک کی اطلاعات کے مطابق بونیر، خوازہ خیلہ اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ مالی نقصان بونیر میں ہوا ہے۔

اس سے قبل صوبہ خیبر پختونخواہ میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان جمیل شاہ نے کہا کہ اتوار کو آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث صرف پشاور سے ہسپتال لائے جانے والے زخمیوں کی تعداد 38 ہے۔

جمیل شاہ نے مزید بتایا کہ ان زخمیوں میں پانچ بچوں سمیت پانچ خواتین اور 28 مرد شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان تمام افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد انھیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے اہلکار ڈاکٹر محمد حنیف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران وقفے وقفے سے اس شدید زلزلے کے آفٹر شاکس آتے رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان کے زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 236 کلو میٹر تھی۔

اس کے علاوہ بعض اطلاعات کے مطابق انڈیا اور افغانستان میں بھی کئی جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ اپنےگھروں اور دفاتر سے باہر آگئے۔

انڈیا کے دارالحکومت دلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے کچھ سکینڈوں تک وقفے وقفے تک آتے رہے جس کے باعث دلی اور ارد گرد کے شہروں میں لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

بی بی سی کے نامہ نگار نتن شریواستو جو کہ اُس وقت دلی میں میٹرو بس میں سفر کر رہے تھے نے بتایا کہ میٹرو بس کو زلزلے کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے