مسلمان باریش کرکٹر معین علی کوناروا سلوک کا سامنا

برمنگھم:انگلینڈ کے مسلمان باریش کرکٹر معین علی کو برمنگھم ائیرپورٹ پرناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

انہیں چالیس منٹ تک ائیرپورٹ پرروکے رکھا۔ ٹوئٹر پر ساتھی کھلاڑیوں نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

برمنگھم میں پیدا ہونے والے انگلش ٹیم کے آل راونڈرمعین علی کشمیر کے مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں،انہیں ممکنہ طور پرباریش ہونے کے باعث برمنگھم ائیرپورٹ پرروک لیا گیا۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق معین علی کو کسٹم کلیئرنس کے باعث روکا گیا۔

معین علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ جب وہ انگلینڈ ٹیم کی یونیفارم پہن کرکھلاڑیوں کے ساتھ سفرکرتے ہیں تو کوئی نہیں روکتا۔

اکیلے سفرکیا تو چالیس منٹ تک روکے رکھا گیا۔

برمنگھم ائیرپورٹ پر سخت وقت گزارا تاہم معین نے اپنی ٹوئٹ میں روکنے کی وجہ نہیں بتائی۔

معین علی کے مسلمان ساتھی کرکٹرز عادل راشد اوراویس شاہ نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کو قابل مذمت قرار دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے