پیٹرسن جنوبی افریقاکی جانب سےکھیلنےکیلئے پرامید

ممبئی: انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقا کی جانب سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرسکتے ہیں.

جنوبی افریقا میں پیدا ہونے والے کیون پیٹرسن کو 2014 میں ایشز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے پر انگلینڈ کی جانب سے معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ اب تک کسی بین الاقوامی مقابلے کا حصہ نہیں بنے۔

کرکٹ آسٹریلیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیون پیٹرسن نے اعتراف کیا ‘میں اس بارے میں سوچ رہا ہوں’.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ‘جنوبی افریقی ٹیم کے لیے اہل ہونے کے لیے ابھی ایک سال (سے زائد) کا عرصہ باقی ہے اور ہمیں انتظار کرنا ہوگا، لیکن (انگلینڈ کی طرف سے بلاوہ) ابھی بھی ایک آپشن ہے۔’

پیٹرسن 16 سال قبل جنوبی افریقا چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئے تھے اور انھوں نے اپنی برطانوی والدہ کی وجہ سے انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

پیٹرسن نے 104 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 47.28 کی اوسط سے 8 ہزار سے زائد رنز بنائے، تاہم ایشز میں وائٹ واش کا سامنا کرنے کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔

بعد ازاں اپنی آپ بیتی میں پیٹرسن نے اپنی ٹیم کے کچھ ساتھیوں اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب انگلینڈ کے ون ڈے کپتان آئن مارگن نے رواں برس فروری میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیٹرسن کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔

پیٹرسن نے دنیا بھر میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا اور فی الحال وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں’ رائزنگ پونے سپر جائنٹس’ کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے یہ ماہر بلے باز 2018 میں جنوبی افریقا کی جانب سے کھیلنے کے لیے قابل ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے