منگولیا میں ماہرین آثار قدیمہ نے 1500 سال پہلے وفات پانے والی ایک ترک النسل خاتون کی قبر دریافت کی ہےجس میں ایک انسانی نعش خراب ہوئے بغیر موجود تھی
منگولیا میں ماہرین آثار قدیمہ نے 1500 سال پہلے وفات پانے والی ایک ترک النسل خاتون کی قبر دریافت کی ہے۔
اس قبر سے مردہ خاتون کی نعش صحیح سلامت نکالی گئی ہے جو کہ سطح زمین سے 2900 میٹر بلند ایک مقام پر مدفن تھی ۔
KHOVD نامی عجائب خانے کے ایک محقق کا کہنا ہے کہ قبر سے نکالا جانے والا جسم خاتون کا ہو سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس سے تیر کمان برآمد نہیں ہوا ہے لیکن اس کے بارے میں ہمیں مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔
اس قبر سے مٹی کے بنے برتن،صراحیاں، گھوڑے کی باقیات اور بعض ملبوسات بھی بازیاب ہوئے ہیں۔