ترک اسپیکر اسمبلی کا دورہ پاکستان

پاک حکام کی طرف سے دیے گئے عزت و احترام کا شکریہ ادا کرنے والے قاہرامان نے ترک قوم کی دلی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا

ترک اسپیکر ِ اسمبلی اسماعیل قاہرامان پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترک اسپیکر نے پاکستانی وفاقی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس دوران دونوں ملکوں کے وفود بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے بعد قاہرامان نے پاک اسمبلی کے خصوصی رجسڑ پر مندرجہ ذیل تحریریں قلم بند کیں:

” ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے پارلیمانی ممبران کے ہمراہ ، قدیم، تاریخی ، ثقافتی و سماجی روابط پائے جانے والے دوست و برادر ملک پاکستان کی قومی اسمبلی کا دورہ کرنے پر مجھے دلی مسرت ہوئی ہے۔ اسلامی افکار و علم کی دولت سے مالا مال علامہ محمد اقبال کی اولادوں یعنی پاکستانی عوام کی نمائندہ قومی اسمبلی کے اس خوبصورت ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ادا کردہ قائدانہ کردار کو ہمیشہ بڑی کامیابی سے ادا کرنے پر میں یقین ِ کامل رکھتا ہوں۔”

پاک حکام کی طرف سے دیے گئے عزت و احترام کا شکریہ ادا کرنے والے قاہرامان نے ترک قوم کی دلی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔

اسماعیل قاہرامان نے جناب صادق کو سن 1909 میں لاہور میں شائع ہونے والے روزنامہ وطن کے مالک محمد انشااللہ ایفندی کی وساطت سے حجاز ریلوے لائن کی تعمیر میں مالی امداد فراہم کرنے والوں کو میڈل عطاکیے جانے پر مبنی سلطان رشاد کے حکم سے انشااللہ ایفندی کی 30 ویں قسط میں معاونت فراہم کرتے ہوئے نیکل میڈل کا حق حاصل کرنے والے افراد کے ناموں کی فہرست پر مبنی خط بھی پیش کیا۔

قاہرامان نے پاک ترک دوستی کے دوام کی تمنا کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خطاب کو ” جیوے پاکستان” کہتے ہوئے نکتہ پذیر کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے