پاکستان کپ کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ 2016 کے لیے پانچوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا جہاں سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

پاکستان کپ کا آغاز 19 اپرہل کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق وفاق کی قیادت کریں گے جبکہ یونس خان کو خیبر پختونخوا، شعیب ملک کو پنجاب، اظہر علی کو بلوچستان اور سرفراز احمد کو سندھ کی ٹیموں کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کپتانوں اور کوچز کی موجودگی میں مکمل ہوئی۔

ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی طرز پر کیا گیا جہاں کپتان اور کوچ کی مشاورت سے 15 رکنی اسکواڈ مکمل کیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہے ہیں جبکہ محمد حفیظ انجری کا شکار ہیں۔ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے