ایم کیوایم اور”را”کے درمیان معاہدہ دستاویزی شکل میں موجود ہے. شہریار نیازی

سابق برطانوی سفارت کار شہریار خان نیازی نے ایم کیو ایم پر الزام عائد کیا ہے کہ الطاف حسین اور را کے درمیان پاکستان میں بے امنی پیدا کرنے کا معاہدہ دستاویزی شکل میں موجود ہے . انہوں نےکہا کہ برطانوی حکام نے لندن میں الطاف حسین سے ملاقات کی جس کی ریکارڈنگ اور عینی شاہدین بھی موجود ہیں . اس ملاقات میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ "را” کے لیے کام کرتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ را اور الطاف حسین کے درمیان تعلقات کی دستاویز کافی حساس ہے .

شہریار نیازی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے را اور بلوچ علاحدگی پسندوں سے ملاقاتیں کرائیں اور سہولت کاری کی . انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ "را” کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہ نما محمد انور کو شکریے کی ای میل کیوں کی گئی تھی .

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بتا دیا تھا کہ را اور الطاف حسین کے تعلقات ہیں اور ان کے درمیان انتہائی حساس قسم کی خوفناک رابطے اور تعلقات جاری ہیں .

برطانیہ کے سابق ڈپٹی ہیڈ آف مشن شہریار نیازی نے کہا کہ برطانوی حکام نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بتا دیا تھا کہ الطاف حسین را کے لیے کام کر تے ہیں تاہم رحمان ملک نے کچھ نہیں کیا .

ادھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف‌ حسین کی جانب سے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے . شہریار خان نیازی نے کہا کہ الطاف حسین سات دنوں کے اندر مجھے جھوٹا کہنے پر معافی مانگیں ورنہ میں ان کی را کے ساتھ ڈیل کے ثبوت دینا شروع کر دوں گا . الطاف حسین برطانوی حکام سے ملاقاتیں تسلیم کریں اور مجھے جھوٹا کہنے پر مجھ سے جبکہ را کے ساتھ کام کرنے پر پاکستانی عوام سے معافی مانگیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے