حسنی مبارک کوجرمنی کےبوڑھےنےکیاکہا؟

جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل بوڑھے شخص نے اپنے ساتھ والے کمرے میں غیر معمولی آمد و رفت، سیکیورٹی کے لوگوں کی بہتات اور عملے کا اہتمام دیکھا تو اپنے ساتھ موجود ورثاء سے سبب پوچھا.

بوڑھے کے ورثاء نے بوڑھے کو بتایا کہ اس کمرے میں مصر کے صدر حسنی مبارک کو علاج کیلئے ٹھہرایا گیا ہے.

بوڑھے نے پوچھا یہ حسنی مبارک کتنے عرصے سے مصر پر صدارت کر رہا ہے؟

بوڑھے کو بتایا گیا کہ اسے صدر رہتے ہوئے 25 سال ہو گئے ہیں.

بوڑھے نے کہا: یہ ایک مفسد اور گندا شخص ہے؟

ورثاء نے پوچھا؛ آپ کیسے جانتے ہیں کہ یہ ایک گندا اور مفسد انسان ہے؟

بوڑھے نے کہا: جو شخص اپنے 25 سالہ دور حکومت میں اپنے ملک میں ایک ایسا ہسپتال نہیں بنوا سکا جس میں وہ خود اپنا علاج اعتماد کے ساتھ کرا سکے اس شخص کا اپنے ملک اور عوام کے ساتھ خلوص مشکوک اور اس کے انتظامی، اصلاحی و تعمیری کاموں میں کھوٹ ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے