پاکستان اور دنیابھرسےدلچسپ اوراہم خبریں، سیاست، کھیل، صحت، جرائم،فیشن، شوبز

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ[/pullquote]

MQM vs MQM Altaf Vs Mustafa

کراچی: پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اپنی سابقہ جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دشمن ملک کی ایجنسی سے 20 سال سے رابطے میں رہنے والی جماعت اور سیاسی رہنماؤں کو پاکستان میں سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کو خطاب کرنے،اپنی جماعت کی سرگرمیوں، دفاتر کھولنے اور اجتماعات کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان کا یہ حال ہو گیا ہے کہ جس کا جو دل چاہے کرے، کسی معاملے پر ٹی وی پر 4 تبصرے ہوں گے اور پھر وہ معاملہ دب جائے گا۔

[pullquote]جنوبی پنجاب میں آپریشن، ’چھ اہلکار ہلاک، 24 یرغمال‘[/pullquote]

351385-police-1430081230-717-640x480

راجن پور، رحیم یار خان اور کشمور کے آس پاس کے کچے کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن گذشتہ کئی روز سے جاری ہے۔دریائے سندھ میں سنہ 2010 کے سیلاب کے بعد بننے والے ایک جزیرے پر، جسے چھوٹو گینگ کی نسبت سے ’چھوٹو جزیرہ‘ کہا جاتا ہے،
یہاں پناہ لیے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف پنجاب پولیس پہلے بھی کئی بار ناکام آپریشن کر چکی ہے.حالیہ آپر یشن کے دوران سکیورٹی فورسز کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن میں اب تک چھ پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ 24 اہلکاروں کو چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا رکھا ہے جبکہ چار زخمی اہلکاروں کو پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔
غلام رسول عرف چھوٹو نے ٹیلی فون پر دی نیوز سے مختصر گفتگو کی جس میں اس نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ پولیس کے خلاف آخری سانس تک لڑنے کا عزم دہرایا ہے۔غلام رسول عرف چھوٹو کا کہنا ہے کہ ’ہم دہشت گرد نہیں، نہ ہی ملک دشمن ہیں۔ ہم زمیندار ہیں اور اپنے گھر بار چھوڑ کر جانا نہیں چاہتے۔ ہمیں جینے دیا جائے۔‘

[pullquote]کوریا نے لاہورعجائب گھر میں رکھے بدھا کے 2 مجسمے ادھار مانگ لیے[/pullquote]

Buddha-Vajrapani-Herakles

پاکستان میں کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جونگ 1800سال پرانے مجسمے کوریا میں نمائش میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان کی دھرتی بدھ مت کےماننے والوں کیلیے بہت مقدس ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بدھ مت مذہب کی جنم بھومی ہے اور مجسمے کوریا میں نمائش میں رکھنے سے پاکستان کی اہمیت اجاگر ہو گی۔ ڈاکٹر سونگ جونگ نے کہا کہ پہلےموٹروےبنائی اب دونوں ممالک کےدرمیان ثقافتی ہائی وےبنائینگے۔

[pullquote]کراچی کے مسائل جان بوجھ کر بڑھائے جا رہے ہیں ، تحریک انصاف [/pullquote]

pti-flag2-640x400

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ کراچی میں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کی جارہی ہے،سندھ حکومت پانی کی تقسیم کا طریقہ کار بتائے، بتایا جائے کس ٹاون کو آبادی کی بنیاد پر کتنا پانی فراہم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ نئے واٹر پمپ خریدنے اور پرانوں کی مرمت کی ضرورت ہے، غیرقانون ہائیڈرینٹس نے پانی کے بحران کا خوب فائدہ اٹھایا ہے، عارف علوی نے کہا کہ واٹر ٹیکنس مافیا سرکاری ملازمین سے ملکر کروڑوں روپے کما رہا ہے اوت کراچی کے کینٹ ایریا میں بھی پانی کا بحران ہے، عارف علوی نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہےاور آنے والے دنوں میں پانی بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے، انہوں نے کراچی میں شناختی کارڈ بلاک کرنے کے نام پر بھی لوٹ مار جاری ہے اور لوگوں کو کارڈ بلاک کرنے کی دھمکی دیکر پیسے بٹورے جارہے ہیں .

[pullquote]ایران کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے نہیں دے گا، ایرانی سفیر[/pullquote]

iran pak

پاکستان میں تعنیات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات میں کہا کہ ایران ، پاکستان کو اپنا دوست ملک سمجھتا ہےاورپاکستان اور ایران کی سیکورٹی ایک دوسرے سے جڑی ہے. انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی تصور کرتے ہیں . وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سرحدی انتظامی امور پر بھی مزید تعاون کا خواہش مند ہے. انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردوں کو ناکام بنانا ہے. پرویز رشید اور ایرانی سفیر کا دونوں ممالک کے مابین میڈیا کے وفود کے تبادلوں پراتفاق ہوا ہے.

[pullquote]سپریم کورٹ: سندھ میں میئرز کے انتخاب پر فیصلہ محفوظ
[/pullquote]

Supreem Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کل (15اپریل کو) اس معاملے پر مختصر فیصلہ جاری کرے گی۔

[pullquote]بول کیوجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو بے روز گار کر دیا گیا،قومی اسمبلی میں بحث[/pullquote]

bol

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بول کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور ایک جھوٹی خبر چھپوا کر بول اور ایگزیکٹ کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی جس کے نتیجے میں کراچی کے ہزاروں نوجوان بے روز گار ہو گئے۔ حکومت نے ایگزیکٹ کے منجمند اکاونٹس جزوی طور پر کھولنے کی ہدایت دی ہے . منجمند اکاونٹس کھولنے کا فیصلہ وزارت قانون کی ایڈوائس کے بعد کیا گیا .

[pullquote]ذیکا وائرس اور نومولود بچوں کے سر کی ساخت میں نقائص کے درمیان تعلق ثابت ہو گیا
[/pullquote]

ذیکا وائرس اور نومولود بچوں کے سروں کی ساخت میں نقائص کے درمیان تعلق ثابت ہو گیا ہے۔ ذیکا وائرس گزشتہ مہینوں کے دوران انتہائی تیزی سے لاطینی امریکی ممالک میں پھیلا تھا۔ اس دوران اس وائرس کا شکار ہونے والی کئی حاملہ خواتین وقت سے پہلے ماں بنی تھیں جبکہ پیدا ہونے والے بچوں کے سر چھوٹے تھے اور انہیں آنکھوں کے مسائل کا بھی سامنا تھا۔

[pullquote]سلمان خان کی فلم میں ننھی اداکارہ
[/pullquote]

570e714a89450

سلمان خان بولی وڈ کے چند بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں اور ان کے دیوانے مداحوں کی کمی نہیں اور ان میں سے ایک ننھی سوزی بھی ہے،اور سلمان خان نے اپنی اس ننھی پرستار کا خواب حقیقت بناتے ہوئے اسے اپنی فلم سلطان کا حصہ بناتے ہوئے لوگوں کے دل جیت لیے۔سوزی کو گزشتہ سال یوٹیوب کے ذریعے سلمان خان سے ملنے کا موقع ملا جس کی کہانی بھی کافی دلچسپ ہے۔سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سوزی کی ویڈیو شائع ہوئی جس میں وہ سلمان کی فلم دیکھنے کے بعد روتے ہوئے اداکار سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہونے کے بعد فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کو اس بارے میں بتایا جس کے بعد اب اداکار نے ممبئی میں اپنی فلم کے سیٹ پر اس بچی سے ملاقات کی۔ان دونوں کے درمیان جلد اتنی دوستی ہوگئی کہ سلمان خان نے سوزی کو اپنی فلم میں ایک کردار دینے کا فیصلہ کرلیا۔سلمان خان کی بدولت سوزی کو اب فلم سلطان میں انوشکا شرما کے بچپن کا کردار سونپ دیا گیا ہے۔چھ جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلرز کے روپ میں نظر آئیں گے۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]افغانستان: اعلی افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک
[/pullquote]
570f5926c8a59

کابل: افغانستان میں حملے میں اعلیٰ سیکیورٹی افسر سمیت 8 اہلکار ہلاک ہو گئے۔افغانستان کے نشریاتی ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ تخار میں قندوز ہائی وے کے کمانڈر کے قافلے پر سڑک کنارے نصب بم سے حملہ کیا گیا۔حملے میں پولیس کمانڈر اور ان کے 7 محافظ ہلاک ہوئے۔دو روز قبل افغان طالبان نے موسم بہار کے آمد کے ساتھ ہی امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف بڑے "عمری آپریشن” کا اعلان کیا تھا.

[pullquote]جی ٹوئنٹی وزراء خزانہ کا واشنگٹن میں اجلاس
[/pullquote]

آج جمعرات کو بیس ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ٹوئنٹی کے وزراء خزانہ واشنگٹن میں ملاقات کر رہےہیں۔ اس اجلاس کا مقصد غیر قانونی رقوم کی لین دین کو روکنے اور ٹیکس کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں گفتگو کرنا ہے۔ اس سلسلے میں جرمن وزیر خزانہ وولفگانگ شوئبلے اپنا دس نکاتی منصوبہ بھی پیش کریں گے۔ ضرورت پڑنے پر ان وزراء کی مشاورت جمعے تک بھی جاری رہ سکتی ہے۔ اس اجلاس میں عالمی اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تاہم پاناما لیکس کے تناظر میں جی ٹوئنٹی کی جانب سے متفقہ اقدامات کے بارے میں کسی فیصلے کی امید نہیں ہے۔

[pullquote]یمن میں تیرہ حکومت نواز جنگجو ہلاک
[/pullquote]

یمن میں جنگ بندی کے باوجود باغیوں کے ایک حملے میں تیرہ حکومت نواز جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ عسکری ذرائع نے آج، جمعرات کو بتایا کہ باغیوں نے شمال مغربی یمن میں حکومتی دستوں کے مختلف ٹھکانوں پر حملے کیے، جس کے بعد علاقے میں لڑائی چھڑ گئی۔ اس دوران حوثی باغیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ یمن میں اسی ہفتے سے فائر بندی پر عمل درآمد شروع ہوا ہے۔ تاہم ماہرین پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ اس تنازعے کے فریقین سے اس معاہدے کی پاسداری کرانا آسان نہیں ہو گا۔

[pullquote]جرمنی میں انضمام سے متعلق قانونی مسودے پر اتفاق
[/pullquote]

جرمنی میں مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے مابین انضمام سے متعلق قوانین کے مسودے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کے منصوبوں کے مطابق ان مہاجرین کو مستقل رہائش کے اجازت نامے نہیں دیے جائیں گے، جو جرمن معاشرے میں انضمام کی کوشش نہیں کریں گے۔ اس میں زبان کا سیکھنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

[pullquote]جنوبی کوریا: حکمراں جماعت اکثریت حاصل کرنے میں ناکام
[/pullquote][pullquote]

جنوبی کوریا کی حکمران سینوری پارٹی غیر متوقع طور پر انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تقریباً تمام ہی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور تین سو رکنی پارلیمان میں صدر پارک گن ہے کی پارٹی صرف 122 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

[pullquote]برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت میں کمی
[/pullquote]

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایک جائزے کے مطابق کیمرون کی شہرت آٹھ فیصد کمی کے ساتھ اکیس فیصد ہو گئی ہے۔ دوسری جانب لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن پر برطانوی عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب ان کی مقبولیت دو کے اضافے کے ساتھ اٹھائیس فیصد ہو گئی ہے۔

[pullquote]شمالی کوریا ایک اور بین البراعظمی میزائل تجربے کی تیاری ميں
[/pullquote]

شمالی کوریا ایک اور بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جنوبی کوریائی ذرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ یہ تجربہ کل ملک کے بانی کم سونگ کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیا جائے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہو سکتے ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے