آف شور کمپنیاں کیا ہوتی ہیں؟

آف شور کمپنیوں کی آجکل اچھی خاصی بحث چل رہی ہے۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ آف شور کمپنیوں سے ناواقف ہے۔ آف شور اصل میں ری لوکیشن آف کمپنی ہے (Relocation of company) آف شور کمپنیوں کی تعریف کچھ اس طرح سے کی جاتی ہے۔ کہ وہ قانونی کمپنیاں جو آف شور فئانشل سنٹر (Off Shore Financial Center) یا ٹیکس ہےون (Tax Haven) میں رجسڑڈ ہوں۔

آف شور فائنانشل سنٹر اصل میں وہ جگہ ہوتی ہے جہاں قانونا کم ٹیکس غیر ملکی کمپنیوں پہ لاگو کیا جاتا ہے۔ اور ٹیکس ہےون بھی ایسی ہی ٹرم ہے جو ایسی جگہوں کے لئے استعمال کی جاتی ہے جہاں یا تو بہت کم ٹیکس لیا جاتا ہے یا بلکل ٹیکس وغیرہ نہی لئے جاتے ۔ فائنانس سے متعلق لوگ سمجھ سکتے ہیں کہ اس سے ٹیکس کی کتنی خطیر رقم بچائی جاسکتی ہے۔

ان کمپنیز کو آف شور آئی بی سی (Off Shore IBC) بھی کہا جاتا ہے یعنی انٹرنیشنل بزنس کمپنیز (International Business Companies). کل ملا کر یہ سرمایہ داروں کے لئے ایک بڑا مزے کا پیکج ہے اس میں آپکو آف شور بنک آکاونٹس، جائیداد، پراوئیٹ بزنس کا کنٹرول، شپ رجسڑریشن، وغیرہ وغیرہ ملتے ہیں۔ جس سے بزنس کو چلانے کے لئے جو بڑے بڑے اخراجات ایک بزنس کو کرنے پڑتے ہیں یہ کمنیاں اس سے بری ہوتی ہیں۔۔

آف شور کمپنیوں میں آپکو کوئی ٹیکس نہی دینا پڑتا کوئی، کوئی سٹیمپ ڈیوٹی نہی دینی پڑتی، یعنی آپکا اربوں کا ٹیکس، اور تمام وہ ڈیوٹیز دنیا میں جہاں پہ بھی ہوں آپ اس سے بچ جاتے ہیں۔ آپ اربوں کا پرافٹ بنا سکتے ہیں اور اسکے جواب میں ایک روپے کا ٹیکس آپ نہی دے سکتے۔

انگلش میں شائد اسے میں اچھی طرح بیان کرسکتا لیکن یہ ایک مختصر ساتعارف ہے آف شور کمپنیوں کا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے