پاکستان اور دنیا بھر سے سیاست، عالمی حالات،کھیل اور شوبز کی خبروں پرمبنی پہلاآن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]نواز شریف کی وطن واپسی، احتساب کے مطالبے میں شدت
[/pullquote]

150410105517_pak_parliment_624x351_afp

پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے کے حوالے سے جنرل راحیل شریف کے بیان پر سیاسی جماعتوں کے رد عمل میں جہاں دبی دبی زبان میں فوج کے ادارے میں بھی احتساب کی بات کی گئی ہے وہیں حکومت کے احتساب کے مطالبے نے زور پکڑ لیا ہے۔
٭فوج احتساب کی حمایت کرے گی…..
جنرل راحیل شریف کا بیان ایسے وقت آیا جب وزیر اعظم پاکستان نواز شریف لندن میں علاج کروانے کے بعد منگل کو واپس آسلام آباد پہنچے۔
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راحیل شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے جنرل راحیل شریف کے بیان پر اپنے رد عمل میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ادارے اور ہر شعبے کا احتساب ہونا چاہیے لیکن وہ شریف خاندان اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف الزامات کی فورنزک تحقیقات کے اپنے مطالبے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات اور موجودہ حکومت کے ترجمان پرویز رشید نے جنرل راحیل شریف کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے مقامی ذرائع ابلاغ سے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں سیاست اور سیاست کی آڑ میں کرپشن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیر اطلاعات نے اسی بیان میں احتساب کے لیے آزاد اور خود مختار اداروں کی ضرورت کا اعتراف کیا۔

[pullquote]چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈال دیے
[/pullquote]

13045485_10207958349190160_1025622763_n

آئی بی سی اردو کے مطابق 23 روز سے جاری آپریشن اور کئی الٹی میٹیم کے بعد چھوٹو گینگ نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو فوج کے حوالے کر دیا ہے.
چھوٹو گینگ نے 24مغوی پولیس اہلکاروں کو بھی چھوڑ دیا ہے .
چھوٹو سمیت 70 افراد پر مشتمل پوری گینگ نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال کر خود کو پیش کر دیا ہے.
کچا جمال کے 15 سے 20 کلو میٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کے کے گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

[pullquote]پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
[/pullquote]

musharaf

اسلام آباد: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود ملزم کی غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے.
جسٹس مظہر عالم خان مناخیل، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور جسٹس محمد یاور علی پر مشتمل خصوصی عدالت کے بینچ نے فیصلہ سنایا.
جنرل پرویز مشرف گذشتہ ماہ 18 مارچ کو اُس وقت بیرون ملک روانہ ہوئے تھے جب سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا.
منگل (19 اپریل) کو مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران خصوصی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، 9 صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ کورٹ رجسٹرار نے شام سوا 4 بجے سنایا.
سینیئر وکیل احمد رضا قصوری، پرویز مشرف جبکہ چوہدری فیصل حسین ان کے ضمانتی (ر) میجر جنرل راشد قریشی کی نمائندگی کر رہے تھے، جبکہ سینیئر وکیل محمد اکرم شیخ اسپیشل پراسیکیوٹر کے طور پر پیش ہوئے.

[pullquote]ہندوستانی جاسوس کا ‘دل اور جگر’ غائب ہونے کا الزام
[/pullquote]

570f32c28cd80

لاہور/ امرتسر: پاکستانی حکام نے لاہور کے جناح ہسپتال میں 11 اپریل کو ہلاک ہونے والے ہندوستانی جاسوس کی میت واہگہ کے راستے انڈین حکام کے حوالے کردی.
ایک رپورٹ کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اقبال حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہندوستانی سفارت خانے کے نمائندے پر مشتمل ایک میڈیکل بورڈ نے ہندوستانی جاسوس کا پوسٹ مارٹم کیا.
ان کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے بعد سنگھ کی میت ہندوستانی حکام کے حوالے کردی گئی.
ہندوستانی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کرپال سنگھ کے جسم میں سے دل اور جگر غائب ہے.
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں انکشاف ہوا ہے کہ کرپال سنگھ کے جسم سے دل اور جگر جیسے اہم اعضاء غائب ہیں.

[pullquote]کراچی میں فائرنگ، 7 پولیس اہلکار ہلاک
[/pullquote]

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کے رضا کاروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر 2 مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں7 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
بنگلہ بازار کے علاقے میں پہلے انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے بعد ازاں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے۔
فائرنگ کا نشانہ بننے والے اہلکاروں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن اس سے قبل ہی تمام اہلکار ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے والے رضا کاروں کی حفاظت پر مامور تھے، اس علاقے میں انسداد پولیو مہم کا آخری روز تھا، واقعے میں پولیو رضا کار محفوظ رہے۔

[pullquote]کراچی: 3 بچوں کا قاتل گرفتار
[/pullquote]
news-1393403156-1806
کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 3 بچوں کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا جبکہ قاتل کی گرفتاری کے بعد مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔
گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر 2 کمسن بہنوں اور ان کے ایک کزن کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا.
پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا، جن کی شناخت 3 سالہ علی اور اس کی 2 کزنوں مریم اور نمرہ کے نام سے ہوئی.

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]صدارتی نامزدگی: نیویارک میں ہلیری اور ٹرمپ کی جیت
[/pullquote]

160330234136_donald_trump_640x360_ap_nocredit

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی اپنی جماعتوں کی نامزدگی کے حصول کے لیے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں امریکی ریاست نیویارک میں ہونے والے انتخاب کے بعد اگرچہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے لیکن ٹرمپ نے اپنے حریفوں ٹیڈ کروز اور جان کیسچ پر واضح برتری حاصل کر لی ہے۔
ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز کے مابین بھی سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن ہلیری باآسانی یہ انتخاب جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
فتح کے بعد نیویارک شہر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ ہمارے گھر آن پہنچی ہے اور فتح ہماری نظروں میں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آپ نے آج ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اپنےگھر جیسی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔‘

[pullquote]انٹیل کا 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان
[/pullquote]

150410144908_intel_computers_640x360_getty_nocredit

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور امریکی کمپنی انٹیل نے 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کے 11 فیصد کے برابر ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو آئندہ ایک سال کے دوران بتدریج فارغ کیا جائے گا۔
انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پرسنل کمپیوٹرز کے زوال پذیر بازار پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انٹیل ایک پی سی کمپنی سے آگے بڑھ کر وہ کمپنی بننا چاہتی ہے جو کلاؤڈ اور اربوں سمارٹ کمپیوٹنگ آلات میں جان ڈالنے کا ذریعہ بنے۔‘
کمپنی نے منگل کو یہ بھی کہا ہے کہ ادارے کے مالیاتی امور کی نگران اور سی ایف او سٹیسی سمتھ اب سیلز، مینوفیکچرنگ اور آپریشنز کے شعبہ جات کی سربراہ ہوں گی۔
انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے

[pullquote]شامی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر فضائی حملے، 44 سے زائد ہلاک
[/pullquote]

syria0000000

شام کے شمال مغرب میں شامی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر ہوائی حملوں میں کم از کم چوالیس افراد کی ہلاک ہوئے ہیں۔ زخمیوں کی تعداد اسی بتائی گئی ہے۔ ایک حملہ معرۃالنعمان کی سبزی منڈی میں کیا گیا اور دوسرا قریبی قصبے کفرنوبل میں کیا گیا۔ ادلِب صوبے کے دونوں مقام ایک دوسرے سے دس کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہیں۔ شامی حالات و واقعات پر نگاہ رکھنی والی غیر سرکاری تنظیم سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ حملہ اسد حکومت کے جنگی طیاروں نے کیا ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق اڑتیس افراد معرۃالنعمان میں مارے گئے اور بقیہ دس کفرِ نوبل میں ہلاک ہوئے۔

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکےاورمسلح افراد کی فائرنگ سے اٹھائیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔

[pullquote]افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے دورہ پاکستان ملتوی کردیا
[/pullquote]

abdullah0000000

کابل میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر ہونے والے دھماکے کے آواز دور تک سنی گئی۔ افغان طالبان ایک ہفتے قبل ہی موسم بہار میں حملوں کا اعلان کرچکے تھے۔
پولیس چیف عبدالرحمان رحیمی نے بتایا کہ حملے میں خواتین اور بچے بھی جاں بحق ہوئے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکا ہوا، پھر مسلح افراد کو خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کی عمارت میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک الگ بیان میں بتایا کہ عمارت کے اندر طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں لڑائی ہوئی۔
افغان صدر اشرف غنی نے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور افغان انٹیلی جنس کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حملے سے سفارت خانہ متاثر نہیں ہوا۔

[pullquote]شام کی صورت حال پریشان کن ہے: اولانڈ
[/pullquote]

فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ نے جنیوا امن مذاکرات میں شامی اپوزیشن کی جانب سے مزید شرکت نہ کرنے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شام کی مرکزی اپوزیشن نے کل پیر کی شام میں جنیوا مذاکرات مزید جاری رکھنے سے انکار کر دیا تھا۔ اولانڈ کے مطابق فائربندی سے شام کے پرتشدد حالات میں خاصی کمی واقع ہوئی تھی اور اگر یہ فائربندی ٹوٹ گئی تو شدید لڑائی شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں پریشان حال شامی شہریوں کے پاس فرار کے سوا کوئی راستے نہیں بچے گا۔ جنیوا میں شامی اپوزیشن نے بات چیت میں مزید شرکت نہ کرنے کی وجہ حلب میں اسد حکومت کی عسکری کارروائیوں کو قرار دیا ہے۔

[pullquote]یمن میں جھڑپیں جاری، مزید تیرہ ہلاک
[/pullquote]

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں منصور ہادی کی حامی افواج اور حوثی شیعہ ملیشیا کے درمیان تازہ چھڑپوں میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یمنی باغیوں اور ہادی کی حامی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ مآرب صوبے میں جاری ہے۔ ان ہلاک شدگان میں پانچ کا تعلق بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدر منصور ہادی کی وفادار فوج سے ہے جبکہ بقیہ آٹھ حوثی ملیشیا اور اُس کے اتحادیوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ فریقین گیارہ اپریل کی فائربندی کی خلاف ورزیوں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کرتے ہیں۔ دوسری جانب کویت میں یمن کے متحارب گروپوں کے درمیان ملتوی شدہ مذاکرات کے شروع ہونے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

[pullquote]اسپیکر پر عراقی پارلیمنٹ کوئی فیصلہ نہییں کر سکی
[/pullquote]

منگل کے روز عراقی پارلیمنٹ کے اراکین ایک مرتبہ پھر اسپیکر سلیم الجبوری کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔ پارلیمنٹ کے کئی اراکین موجودہ اسپیکر کو اُن کے منصب سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ایک شیعہ رکن پارلیمان حسن سلیم کا کہنا ہے کہ منگل کے روز سیشن کے شروع ہونے پر ہی اراکین میں اتفاقِ رائے پیدا نہیں ہو سکا کہ اجلاس کی صدارت کون کرے گا۔ سلیم کے مطابق اِس اختلاف پر ایک بڑا گروپ اجلاس کا بائیکاٹ کر گیا۔ اب پارلیمنٹ کا اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے۔ درجنوں اراکین پارلیمنٹ یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ صدر، وزیراعظم اور اسپیکر اپنے اپنے منصب سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو جائیں تا کہ سیاسی بحران ختم ہو سکے۔

[pullquote]فلسطینی لیڈر محمود عباس جرمن دارالحکومت میں
[/pullquote]

آج منگل کے روز فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے جرمن دارالحکومت برلن میں چانسلر انگیلا میرکل نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عباس نے میرکل پر زور دیا کہ وہ ویسٹ بینک کے علاقے میں اسرائیل کی نئی بستیاں بسانے کی پالیسی کو روکنے میں مؤثر کردار کریں تا کہ مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات کا معطل شدہ سلسلے کا آغاز ہو سکے۔ فلسطینی لیڈر نے منگل کو جرمن صدر یوآخم گاؤک سے بھی ملاقات کی۔ عباس اِن دنوں اسرائیل کی جانب سے نئی مکانات تعمیر کرنے کی پالیسی کی اقوام متحدہ سے مذمت کی قرارداد منظور کروانے کے سلسلے میں کئی ملکوں کے دورے پر ہیں۔ میرکل اور محمود عباس نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

[pullquote]اردن کو جہادیوں کے حملوں کا سامنا ہو سکتا ہے: فرانسیسی صدر
[/pullquote]

فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے کہا ہے کہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں اور انتہا پسندوں سے اردن کو براہِ راست خطرہ لاحق ہے۔ اولانڈ ان دنوں اردن کے دورے پر ہیں۔ وہ مصر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے اردن پہنچے ہیں۔ اولانڈ نے یہ بھی کہا کہ اردن اور فرانس کے درمیان عسکری تعاون مثالی ہے۔ فرانسیسی صدر نے ان خیالات کا اظہار اردن کے دارالحکومت میں شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف اردن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ فرانس بھی اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردانہ حملوں کا سامنا کر چکا ہے۔

[pullquote]ترک فضائیہ کی کرد باغیوں کے خلاف کارروائیاں
[/pullquote]

ترک فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ لڑاکا طیاروں نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اِن حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہیں۔ ترک فوج کے ایک اور بیان میں بتایا گیا کہ شمالی عراق کے قصبے بشیقہ میں کیے گئے دو عسکری آپریشنز میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے بتیس جہادیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ترکی کے شامی سرحد کے قریبی قصبے کِلِس پر تین راکٹ فائر کیے گئے۔ اِس کے جواب میں ترک فوج کے توپ خانے نے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی شام میں قائم پوزیشنوں پر گولے داغے۔ گزشتہ روز اِسی قصبے کے وسطی علاقے میں پانچ راکٹوں کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

[pullquote]داعش کے ٹھکانوں پر امریکی اتحاد کے 18 حملے
[/pullquote]

امریکی عسکری اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شام اور عراق میں فعال عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مختلف ٹھکانوں پر ڈیڑھ درجن حملے کیے ہیں۔ کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کے اعلامیے کے مطابق سترہ حملے عراق میں اور ایک شام میں اس جہادی تنظیم پر کیا گیا۔ بیان کے مطابق عراق میں سترہ حملے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیر قبضے آٹھ شہروں پر کیے گئے۔ ان حملوں میں جہادیوں کی بارودی ڈیوائسز بنانے والی فیکٹری، تین ٹیکٹیکل یونٹس اور سپلائی کے استعمال کی جانے والی تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب شام میں ایک حملہ جہادی تنظیم کی خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقہ میں کیا گیا۔

[pullquote]وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے یورپی یونین کا فوجی تربیتی مشن منظور
[/pullquote]

آج لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے دفاع نے شورش زدہ افریقی ملک وسطی افریقی جمہوریہ کے لیے فوجی تربیت کے ایک مشن کی منظوری دے دی ہے۔ سینٹرل افریقن ری پبلک میں دو برس قبل مسیحیوں اور مسلمانوں کے درمیان سنگین پرتشدد مذہبی فسادات ہوئے تھے۔ یورپی یونین کا فوجی تربیتی مشن دارالحکومت بینگوئی میں قائم کیا جائے گا۔ ابتدا میں اِس کی مدت دو برس رکھی گئی ہے مگر ضرورت پڑنے پر اِس میں اضافہ کیا جا سکے گا۔ گزشتہ برس مارچ سے یونین نے وسطی افریقی جمہوریہ میں ایک مشاورتی مشن قائم کر رکھا ہے جو اِس ملک کی فوج میں اصلاحاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

[pullquote]صدیوں پرانی توریت اسرائیل اسمگل کرنے کے شبے میں ایک یہودی گرفتار
[/pullquote]

یمنی سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ اقلیتی یہودی آبادی کے ایک رکن کو حراست میں لیا گیا ہے اور اُس پر الزام ہے کہ وہ آٹھ سو سالہ پرانی توریت کی اسرائیل اسمگلنگ میں ملوث ہو سکتا ہے۔ گرفتار یہودی کا نام یحییٰ یوسف یائش بتایا گیا ہے۔ اِس شخص سے صنعاء پر کنٹرول رکھنے والی حوثی شیعہ ملیشیا کی خفیہ سروس پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ سکیورٹی حکام نے اِس کی بھی تصدیق کی ہے کہ صنعاء کے ہوائی اڈے کے تین ملازمین بھی شاملِ تفتیش ہیں۔ اُدھر اسرائیل میں جیوش ایجنسی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ قدیمی توریت طومار کو ایک رابی کے ساتھ گزشتہ ماہ اسمگل کیا گیا تھا۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]عشرت العباد کا شاہدآفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کا اعلان
[/pullquote]

ishrat400000000000

کراچی:گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے جگہ دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بیس سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرآنے والے شاہدآفریدی نے اب نوجوانوں کی تربیت کا بیڑا اٹھا لیا،سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان آفریدی نے منگل کے روز گورنرہاوس کراچی میں ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی۔
آفریدی نے فلاحی کاموں کے حوالے سے مدد کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کرکٹ اکیڈمی بنانے کی بھی جگہ دینے کی درخواست کی، گورنر سندھ نے آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کیلئے جگہ مہیا کرنے کا اعلان کیا،جہاں وہ نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھاریں گے۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]’باضابطہ دعوت ملی ہی نہیں تو ہٹایا کیسے جا سکتا ہوں‘
[/pullquote]

160322071604_amitabh_aishwarya_films_promotion_640x360_bbc_nocredit

انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں باضابطہ طور پر ’ناقابل یقین بھارت‘ کا برانڈ سفیر بننے کی کبھی بھی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر ان کے ’ناقابل یقین بھارت‘ کے برانڈ سفیر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی بات درست نہیں ہے۔
’آف شور کمپنیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں‘
پاناما پیپرز کے معاملے میں امیتابھ کا نام سامنے آنے کے بعد سے میڈیا میں مسلسل خبریں آ رہی تھیں کہ انہیں ’ناقابل یقین بھارت‘ کا برانڈ سفیر بنانے کا فیصلہ مرکزی حکومت نے فی الحال ٹال دیا ہے۔
پاناما لیکس پر امیتابھ نے کہا ’میں کہنا چاہتا ہوں کہ میڈیا اب بھی مجھ سے اس معاملے میں سوال پوچھ رہی ہے۔ میں ان سے شائستہ طور سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ یہ سوال حکومت ہند سے پوچھیں جہاں قانون پر عمل کرنے والے ایک شہری کے طور پر میں نے اپنی بات رکھ دی ہے اور آگے بھی رکھوں گا۔‘
امیتابھ نے مزید کہا ’میں اپنے پرانے بیان پر قائم ہوں کہ اس معاملے میں میرے نام کا غلط استعمال ہوا ہے۔‘
یاد رہے کہ پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے بعد امیتابھ بچن نے کہا تھا کہ ان کا ’آف شور‘ کمپنیوں سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے