کراچی: 3 بچوں کا قاتل گرفتار

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 3 بچوں کے قتل کا معاملہ حل ہوگیا جبکہ قاتل کی گرفتاری کے بعد مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر 2 کمسن بہنوں اور ان کے ایک کزن کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا.

پولیس کا کہنا تھا کہ تینوں بچوں کو گلا دبا کر قتل کیا، جن کی شناخت 3 سالہ علی اور اس کی 2 کزنوں مریم اور نمرہ کے نام سے ہوئی.

[pullquote] کراچی میں 3 کمسن بہن بھائیوں کا قتل
[/pullquote]

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی تینوں بچوں کے قاتل کی نشاندہی کر لی تھی جسے بعد ازاں علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچیوں کے والد شریف الدین کے پکوان سینٹر کا ملازم ہے، جس کا نام حسنین ہے.

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے ابتدائی بیان میں اعتراف کیا کہ اس کا ہدف شریف الدین کی بڑی بیٹی تھی جو اسے اکثر غریبی کا طعنہ دیتی رہتی تھی، اور ‘کہتی تھی کہ تمہارے ابو کے پاس پیسے نہیں میرے ابو کے پاس بہت پیسے ہیں۔ ‘

حکام کے مطابق حسنین کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کو مارتے ہوئے اسے بہت ترس آیا تھا۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم چوری کے لیے پکوان ہاؤس کے مالک کے گھر میں داخل ہوا اور شناخت ظاہر ہونے کے ڈر سے بچوں کو قتل کیا۔

پولیس ذرائع سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق مقتول لڑکیوں کے والد اشرف اپنے پکوان سینٹر کے برابر ایک اور دکان خرید رہے تھے، حسنین نے اس مقصد کے لیے گھر میں رکھے 5 لاکھ کے قریب رقم چرائی جبکہ اس دکان کے کاغذات بھی غائب تھے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم حسنین سے صرف 3 ہزار روپے ہی برآمد کرسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم حسنین نے چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پر پہلے ایک بچی کی جان لی، دوسری بچی کے وہاں آنے پر حسنین نے اسے بھی قتل کر دیا، اسی دوران بچیوں کا کزن علی جلیبیاں دینے ان کے گھر آیا تو ملزم نے اسے بھی مار دیا۔

ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ملزم حسنین پکوان سینٹر پہنچا اور معمول کے مطابق کام کیا۔

دوسری جانب مقتول بچوں کے والد شریف الدین کا کہنا تھا کہ ملزم حسنین ڈیڑھ سال سے اس کے پاس ملازم تھا.

حسنین کی گرفتاری کے بعد مومن آباد تھانے میں شریف الدین کی مدعیت میں اس کے خلاف تہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا.

اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) غربی اظفر مہیسر کا کہنا تھا کہ رات گئے ملزم حسنین کو گرفتار کر کے بچوں کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا.

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ قتل کے بعد ملزم نے چوری بھی کی، جبکہ پولیس نے اس سے نقدی برآمد کرلی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے