پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلیویژن ایوارڈ ’ہم یوارڈز‘ کی تقریب کا اعلان کردیا گیا ہے۔ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے میڈیا کے سامنے ہاعالن کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹی وی ایوارڈ کی چوتھی تقریب ۲۳ اپریل ۲۰۱۶ کو کراچی میں منعقد کی جائے گی۔
پروگروم کی میزبانی کے فرائض مشہور ماڈل اور اداکارہ ربیعہ چوھدری نے ادا کیے۔ ایوارڈ کے مختصر تعارف کے بعد مہمانوں کو گزشتہ تین ایوارڈز کی تقریبات کی یادگار جھلکیاں بھی دکھائی گئیں اور نئے ایوارڈز کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
اس موقع پر ہم ٹی وی کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہم ٹی وی نے ہمیشہ بہترین پروگرامنگ کے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے اور ہم ایوارڈز بھی اس کی ایک کڑی ہے۔ ان ایوارڈز کے ذریعے اداکاروں اور فنکاروں کے ساتھ تکنیکی سہولتیں فراہم کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سینئر نائب صدر میمونہ صدیقی نے چوتھے ہم ایوارڈ ز میں ہونے والی پرفارمنسز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم ایوارڈ ز کی پرفارمانسز ایک انفرادیت، جگمگاہٹ اور جوش پیدا کرتی ہیں اور ایوارڈز کی تقریب میں ہر آنے والا اس کی توقع کرتا ہے۔
پریس کانفرس کی بپبلک ریلیشننگ کا اہتمام سٹار لنکس پی آر کی شہناز رمزی کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ایوارڈ ز کی تقریب میں ہم یلیویژن کے پروگراموں کے علاوہ چینل سے متعلق فیشن اور میوزک اکی کیٹیگریزمیں بھی انعامات دیے جائٰیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی خصوصی ایوراڈز کی کیٹیگری شامل کی گئی ہے۔ ایوارڈ کی کچھ کیٹیگریز میں ناظرین کی پسند یعنی ’ویورز چوائس ایورڈ ‘ کے انعامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیاہے۔