بول سے کیا سیکھا ؟

بول نے ہمیں بہت کچھ دیا ،
بول نے ہمیں بہت کچھ سکھایا
یہ وقت اور زندگی انسان کو بہت کچھ سکھا دیتی ہے،مگر ہم نے اس وقت اور زندگی سے کچھ نہ سیکھا،اس زندگی میں بہت نشیب وفراز انے وقت کے ساتھ ساتھ ان کا بہ خوبی مقابلہ کیا،لیکن اب وقت ایسا آگیاہے،کہ اس سے مقابلہ کرنے کی ہمت آہستہ آہستہ جواب دیتی نظرآرہی ہے۔جب ہمارا وقت تھا، اس کو اگر میں اس طرح کہوں کہ آن جاب تھا۔تو موبائل کی بیٹری مکمل ایک دن کام کرتی تھی ، مگر اب دو دن آرام سے گزرجاتے ہیں ۔

بیٹری چارج کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑ ھتی کیوں کہ جب بول ٹی وی والوں نے مجھ سے رابطہ کیا تب مارکیٹ میں یہ بات پھیل گئی کہ مجھے سینئرکیمرہ مین لیا جائے گا،اگر چہ تب مجھے خود بھی نہیں پتہ تھا کہ میری بول ٹی وی میں پوسٹ کیا ہوگی۔
لوگوں نے دن رات فون کرنے شروع کردیے کہ کیا بات ہوئی کیا کہہ رہے تھے کب تک آن ائیر ہوگا،ہماری بات بھی چلاﺅ وغیرہ وغیرہ ، اور اب اس بول ٹی وی کا معمالہ عدالت عظمی میں پھنسا ہوا ہے تب سے فون پر نہ کوئی رنگ آتی ہے اور نہ کوئی میسج۔
اور اگر غلطی سے کسی کو فون ملا بھی دو ں تو فون ہی نہیں اٹھاتے۔شاید ان کے دل میں یہ خیال آتا ہوگاکہ کہیں پیسے ہی نہ مانگ لے،ان سب باتوں کہ باوجود بھی اس دنیا میں کچھ اچھے لوگ بھی ہیں ۔

بول نے ہمیں بہت کچھ دیا ،
بول نے ہمیں بہت کچھ سکھایا
اپنے نوکری کے حوالے سے کچھ چینلزمیں بات بھی کی مگر ان لوگوں نے ہمارافائدہ اٹھانہ شروع کردیا،
9/11کے بعد بہت سارے جرنلسٹس کوانگریزوں کیساتھ کیمرے کا ٹراے پورڈاٹھا کر ان پشاور کی گلیوں میں آتے جاتے دیکھامیں اس وقت بھی کیمرہ مین تھا اور آج بھی کیمرہ مین ہوں ،مگر جو جرنلسٹس ٹرائے پورڈاٹھاکرپھرتے تھے ان میں سے کئی جرنلسٹس مختلف چینلزکیساتھ بیوروچیف ہیں ۔

5سٹار اور 3سٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر کیمرہ کی ٹریننگ لینے سے کوئی کیمرہ مین نہیں بنتا،فیلڈمیں کام کرنے سے کیمرہ چلانا آتاہے۔
ان باتوں کامقصد یہ تھاکہ جب چینلزمیں نوکری کے لیئے گیاتو کسی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کوئی creativeشارٹ نہیں بنایاتو کسی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ مجھے سیاسی بھینس نہیں چاہے ان کا شکریہ کہ انھوں نے میری منہ پر انکار نہیں کیا بلکہ کسی اور سے کہلواےا۔
ان کا ایک بار پھر شکریہ کہ انھوں نے میرے منہ پر انکار نہیں کیااگر منہ پر انکار کردیتے تو آج کافی عرصے بعد قلم او ر کاغذکی ضرورت نہیں پڑھتی،جن صاحب نے یہ کہا کہ میں نے creative short نہیں بنایا تو کوئی زراان سے پوچھے کہ انھوں نے کبھی کیمرے پر خود بھی creative shortبنایا ہے
اور جنہوں نے یہ کہا ہے۔کہ مجھے سیاسی بھینس نہیں چائے تو زراوہ بھی اپنے گریبان میں جھانکے کہ وہ خود بھی سیاست کرکرکے اس سیٹ کوحاصل کیاہے۔
بول نے ہمیں بہت کچھ دیا ،
بول نے ہمیں بہت کچھ سکھایا

یہ بول ہی ہے جس کی وجہ سے ہمیں لوگوں کی پہچان کروائی اگر یہ بول بند نہ ہوتا تو ہم ان لوگوں کو کس طرح پہچانتے اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے رزق دینے کا وعدہ کیاہے،

اگر رزق انہی کے ہاتھوں میں ہوتاتو پتہ نہیں کہ ہمارا کیا حال ہوتا۔
اگرچہ وہ اچھے دن نہیں رہے تو برے دن بھی نہیں رہیںگیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے