مخالفین کھوکھلےنعروں کی سیاست کر رہےہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ وہ اپنے اثاثوں کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لے چکے ہیں،مخالفین پینترے بدل کر کھوکھلے نعروں کی سیاست کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف سے اراکین قومی اسمبلی عرفان ڈوگر،عالم داد لالیکا اور میاں نجیب الدین اویسی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ قوم کو اپنے اثاثوں کے بارے میں پہلے ہی اعتماد میں لے چکے ہیں،میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے ہمارے مثبت اقدام پر منفی رویے کا اظہار کررہے ہیں۔

حالانکہ تمام سیاسی پارٹیوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس کی زیر نگرانی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تاہم مخالفین نے پھر پینترا بدل لیا ہے اور کھوکھلے نعروں پر سیاست کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ملک میں دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہو گی بلکہ عوام کو سستی بجلی ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے