منگل ،10 مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]پاناما پیپرز کی دوسری دھماکے دار قسط جاری، 259 پاکستانیوں کے نام شامل
[/pullquote]

pamana

اسلام آباد: پانامہ لیکس کی دوسری دھماکہ دار قسط جاری کر دی گئی ہے جس میں ایسے ایسے نام شامل ہیں جو خود بھی آف شور کمپنیوں کے خلاف شور مچاتے رہے ہیں۔
آئی سی آئی جی کی جانب سے جاری کردہ پانامہ لیکس کی دوسری قسط کے مطابق 400 پاکستانیوں کی 259 آف شور کمپنیاں ہیں جن میں 150 پاکستانیوں کا تعلق کراچی سے، 100 سے زائد کا لاہور سے اور دیگر کا تعلق گجرات اور دیگر شہروں سے ہے۔
پاناما لیکس کی دوسری قسط میں عمران خان کے جگری دوست زلفی بخاری کی بہنوں کی 6 آف شور کمپنیاں بتائی گئی ہیں،میر شکیل الرحمان بھی "میرین پراپرٹیز لمیٹڈ” کے نام سے آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
پاکستانیوں میں سب سے آگے سیف اللہ خاندان ہے جس کے 7افراد 30 سے زائد آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں، آف شور مالکان میں پہلا نمبر جاوید سیف اللہ کا ہے جو 17 کمپنیوں کے مالک ہیں۔
عمران خان کے دوست زلفی بخاری کی بہنوں کی 6آف شور کمپنیاں ہیں۔
آف شور کمپنیوں کی مالک مشہور سیاسی شخصیات میں وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحب زادے حسین نواز،حسن نواز، صاحبزادی مریم نواز شریف، سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید شامل ہیں۔
آف شور کمپنیوں کے مالکان میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک، آصف زرداری کے دوست عبدالستار ڈیرو، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان، سابق جج اور اٹارنی جنرل ملک قیوم، سابق وزیر انور سیف اللہ خان، پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر عثمان سیف اللہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی جاوید پاشا بھی شامل ہیں۔
آف شور کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں آصف زرداری اور الطاف حسین کے دوست عرفان اقبال پوری،حسن علی جعفری،ہوٹل چین کے مالک صدر الدین ہاشوانی، سرمایہ کار حسین داود، سابق وزیر صحت نصیر خان کے صاحبزادے جبران خان، جسٹس فرخ عرفان، مہرین اکبر، شوکت احمد، سیٹھ عابد کے صاحب زادے ساجد محمود، فراز ولیانی بھی شامل ہیں۔

[pullquote]’نواز شریف کی ملوں سے را کے ایجنٹ نکل رہے ہیں’
[/pullquote]

bilawal

باغ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم کے ‘کارخانوں’ سے ‘را’ کے ایجنٹ پکڑے جا رہے ہیں اور بلوچستان سے ‘را’ ایجنٹ کی گرفتاری پر وزیراعظم نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔
پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے باغ میں جلسے سے خطاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ہندوستان ہمارا دشمن بنا ہوا ہے، افغانستان سے تعلقات خراب ہیں جبکہ ایران سے بھی تعلقات کچھ اچھے نہیں ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نریندر مودی کی دوستی میں بھول گئے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی فوج لوگوں کو قتل کر رہی ہے جبکہ آزاد کشمیر کے لوگوں پر سرحد پار سے گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔
کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 67 سال ہوگئے آج تک کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی کسی قرار داد پر عمل نہیں ہوا۔
بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے وعدہ کیا کہ کشمیر کا الیکشن ایک ریفرنڈم ہے، عوام ساتھ دے گی تو عوام کو ان کی منزل اور پاکستان کو اس کا اصل مقام دلوائیں گے جبکہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی آزادی دلوائیں گے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ نواز شریف نے ہندوستان کے دورے میں حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی لیکن اسٹیل کے کاروباری لوگوں سے ضرور ملاقات کی۔

[pullquote]یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی افغانستان سے بازیاب
[/pullquote]

700514-AliHaiderGilaniPHOTOAFP-1398487124-154-640x480

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی کے تین سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے علی حیدر گیلانی کو بازیاب کروا لیا گیا اور ان کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا۔ پاکستان میں تعنیات افغان سفیر کے مطابق علی حیدر گیلانی کو القاعدہ سے منسلک ایک گروہ نے اغوا کیا تھا .
علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی تصدیق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کے حوالے یوسف رضا گیلانی کو افغانستان کے سفیر نے ٹیلی فون کال کی ہے، جس میں گیلانی کو بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کو کامیابی آپریشن کے بعد بازیاب کروایا گیا۔ذرائع کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبہ غزنی میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا۔
علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو عام انتخابات سے 2 روز قبل ملتان سے اغواء کیا گیا تھا جب وہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 200 پر الیکشن کے حوالے سے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں علی حیدر گیلانی کے ذاتی سیکریٹری محی الدین سمیت 2 افراد ہلاک ہوئے تھے. وہ جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے جلسے میں فائرنگ کی گئی جس کے بعد وہ لاپتہ ہوئے.

[pullquote]کوئٹہ میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار ہلاک
[/pullquote]

160506081443_pakistan_security_officials__624x351_epa

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم کے ایک دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکہ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ہوا۔
دھماکہ خیز مواد یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے پولیس کی چوکی کے قریب رکھا گیا تھا۔
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم افراد نے سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
وزیرِ داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار ٹریفک پولیس کے تھے جو کہ یونیورسٹی کے سامنے ڈیوٹی دے رہے تھے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں گذشتہ ہفتے بھی مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمی اور بیشی کے ساتھ بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رواں سال بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مخلتف واقعات میں اب تک 20 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]اسلام چھوڑنےپر سزائے موت ہے،لاہور ہائیکورٹ
[/pullquote]

lahore-high-court

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مسیحی خاتون کی جانب سے، والد کے دو بار مذہب تبدیل کرنے کے خلاف کارروائی کی درخواست پر، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے معاونت طلب کرلی۔
ایڈووکیٹ آفتاب باجوہ کے ذریعے دائرکی گئی درخواست میں انیلہ سلیم نامی خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے والد، سلیم نذیر نے اسلام قبول کیا، جس کے بعد انہوں نے ایک مسیحی خاتون سے شادی کی اور ان کا مذہب بھی تبدیل کرادیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شادی کے چند سال بعد سلیم نذیر کی اہلیہ کی موت واقع ہوگئی اور ان کی تدفین عیسائی روایات کے مطابق کی گئی۔
بعد ازاں سلیم نذیر نے ایک دوسری عیسائی خاتون سے شادی کی اور ان کا مذہب تبدیل کرکے اسلام قبول کرایا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اب چند سالوں بعد ان کے والد نے ایک بار پھر عیسائی ہونے کا دعویٰ شروع کردیا ہے۔
انیلہ سلیم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ، بار بار مذہب تبدیل کرنے پر ان کے والد کے خلاف ایف آئی آر کا حکم جاری کرے۔
جسٹس سید کاظم رضا شمسی نے کہا کہ اسلام سے مذہب تبدیل کرنے سے سزائے موت دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی معاونت طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

[pullquote]ہندوستان سے قیدی کی واپسی کیلئے وزیراعظم سے مدد طلب
[/pullquote]

5731d1f49e20f

سیالکوٹ: چند روز قبل غلطی سے سرحد پار کرکے ہندوستان چلے جانے والے پاکستانی شہری کے اہلخانہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ان کی جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔
تحصیل پسرور کے گاؤں وجید ولی کے رہائشی 45 سالہ احسان اللہ رواں ماہ 6 مئی کو پنڈ گاؤں کے قریب غلطی سے ورکنگ باؤنڈری کراس کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے، جنھیں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے گرفتار کرلیا تھا۔
ان کے والد ضیاء اللہ کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان سرحد کے قریبی علاقے میں موجود تھا کہ ان کے بیٹے احسان اللہ نے غلطی سے سرحد پار کرلی، جسے ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا۔
ان کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے 5 چھوٹے بچے ہیں جو ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا ان کی جیب میں صرف قومی شناختی کارڈ اور10 روپے موجود تھے۔
احسان اللہ کی اہلیہ نبیلہ کوثر سمیت ان کے اہلخانہ نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے درخواست کی ہے کہ وہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے احسان اللہ کی جلد از جلد واپسی کے لیے ہندوستانی حکومت کو راضی کریں ۔

[pullquote]پشاور: پولیس کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک
[/pullquote]

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک نامعلوم شخص نے ایک ہوٹل پر فائرنگ کی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کر کے اسے ہلاک کر دیا۔
یہ واقعہ منگل کو ڈبگری کے علاقے میں بنگش ہوٹل میں پیش آیا۔
٭ خیبر پختونخوا میں وکیلوں سمیت پانچ افراد کی ٹارگٹ کلنگ
٭ پشاور میں فائرنگ سے پولیس کا اہلکار ہلاک
سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پشاور عباس مجید مروت نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس ڈبگری کے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی اور جب پولیس بنگش ہوٹل پہنچی تو مسلح شخص نے اپنے کمرے سے فائرنگ کی۔
عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے بعد پولیس نے پہلے کمرے میں آنسو گیس کے گولے پھینکے اور پھر کمرے میں داخل ہو کر مسلح شحص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح شخص کے کمرے سے ایک بیگ ملا ہے جسے وہ تحقیقات کے لیے ساتھ لے گئے ہیں۔
مسلح شخص کا نام الحیا خان ہے اور ان کا تعلق شمالی وزیرستان ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔
مسلح شخص گذشتہ روز ہی اس ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچا تھا اور وہ کمرا نمبر 204 میں مقیم تھا۔
ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہوا کہ اس نے فائرنگ کیوں کی اور یہ کہ کیا وہ نشے میں تھا۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]’داعش‘ انتہا پسند تنظیم ہے: القاعدہ
[/pullquote]

Dr Eman Al Zawahri

ایک نئے آڈیو پیغام میں القاعدہ کے سربراہ نے شام میں جہادیوں کو پوری طرح متحد رہنے کی تلقین کی ہے۔ اِس کے علاوہ سخت عقیدے کی حامل القاعدہ نیٹ ورک کے سربراہ نے مخالف عسکری گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو انتہا پسند قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر ایمن الظواہری نے شام میں جہادی فائٹرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتفاق و اتحاد پیدا کریں بصورت دیگر انہیں ہلاکت کے خطرے سے دوچار ہونا پڑے گا۔ اپنے تازہ ویڈیو پیغام میں الظواہری نے ایک دوسرے بڑے عسکریت پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو انتہا پسند قرار دیا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ کا آڈیو پیغام اتوار کی شام کو آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد مصر سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری نے القاعدہ کے نیٹ ورک کی سربراہی سنبھالی تھی۔
ایمن الظواہری نے اپنے صوتی پیغام میں کہا کہ شام میں مجاہدین کے درمیان اتفاق اور اُن کا متحد رہنا بہت ضروری ہے اور اِس کی بدولت اِس ملک کو روسی اور مغربی قابض قوتوں سے آزادی میسر ہو سکے گی۔ انہوں نے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ موت و حیات کا معاملہ ہے، اس کی بدولت زندگی حاصل ہو گی ورنہ موت فائٹرز کے تعاقب میں ہے۔ اِس پیغام میں انہوں نے شام میں امن قائم کرنے کی اقوام متحدہ کو کوششوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ نے النصرہ فرنٹ کی عملی کارروائیوں کی بھی تعریف کی ہے۔

[pullquote]’صادق خان کو امریکا آنے سے نہیں روکوں گا‘
[/pullquote]

donald-traasas

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا، جنہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا، کہنا ہے کہ وہ لندن کے نومنتخب مسلم میئر صادق خان کو اس سے استثنیٰ دے سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ نے نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صادق خان کے بیان کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہر چیز میں استثنیٰ ہوتا ہے۔

[pullquote]جرمنی: ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، ایک ہلاک
[/pullquote]

جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے چاقو کے ایک حملے میں ایک شخص ہلاک جب کہ کم از کم دیگر چار زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آور کی عمرتقریبا ستائیس برس ہے اور وہ جرمن شہری ہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے حملے کے دوران ’سیاسی مقاصد کا اظہار‘ کیا ہے تاہم ان مقاصد کے بارے میں کوئی بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملزم نے حملے کے وقت ’اسلامی نعرہ‘ لگایا تھا۔

[pullquote]دو ارب ڈالر کے منجمد فنڈز، ایران امریکا کے خلاف عدالت جائے گا
[/pullquote]

ایران اپنے منجمد شدہ فنڈز کی واپسی کے لیے بین الاقوامی سطح پر امریکا کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ قبل ازیں امریکی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ امریکی سینٹرل بینک میں منجمد شدہ ایرانی اثاثوں میں سے دہشت گردی کا شکار بننے والے امریکی شہریوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ یہ عدالتی فیصلہ بیروت میں انیس سو تراسی اور انیس سو چھیانوے میں سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں کے پس منظر میں سنایا گیا تھا۔ ایرانی صدر کے مطابق وہ امریکا کو اتنی آسانی سے پیسہ نگلنے نہیں دیں گے۔

[pullquote]شام کے شمال میں بمباری، مزید دس افراد ہلاک
[/pullquote]

شام میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں کے مطابق جنگی جہازوں کی بمباری میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس اور لوکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے مطابق اس بمباری میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لوکل کوآرڈینیشن کمیٹی نے کہا ہے کہ بمباری کرنے والے جہاز شامی تھے جبکہ آبزویٹری کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ جنگی جہاز شامی تھے یا روس کے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مقامی تنظیم احرار الشام کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

[pullquote]پاناما پیپرز: خفیہ دستاویزات آن لائن کر دی گئیں
[/pullquote]

پاناما پیپرز کے منظر عام پر آنے کے پانچ ہفتے بعد بین الاقوامی صحافتی تحقیقی ادارے آئی سی آئی جے نے ہزاروں دستاویزات آن لائن شائع کر دی ہیں۔ اس ادارے کی طرف سے ٹیکس چھپانے کے اکیس ٹھکانوں سے متعلق معلومات شائع کی گئی ہیں۔ ان دستاویزات کے منظر عام پر آنے کے بعد دنیا میں یہ بحث جاری ہے کہ ٹیکس بچانے کے طریقوں کا کس طرح خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

[pullquote]ایران روسی میزائل سسٹم سے لیس ہو چکا ہے، وزیر دفاع
[/pullquote]

ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملکی فوج کو روسی ایئر ڈیفنس سسٹم سے لیس کر دیا گیا ہے۔ ایران کو میزائلوں کی یہ ترسیل ایک عرصے سے متنازعہ بنی ہوئی تھی۔ وزیر دفاع جنرل حسین دہقان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عوام کا اس امر سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ اسٹریٹیجک ایس تین سو میزائل سسٹم ان کے استعمال میں ہے۔ روس اور ایران کے مابین میزائلوں کی ترسیل کا معاہدہ سن دو ہزار سات میں طے پایا تھا لیکن سلامتی کونسل کی پابندیوں کی وجہ سے ماسکو نے اسے سن دو ہزار دس میں معطل کر دیا تھا۔

[pullquote]بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کا گشت اشتعال انگیز ہے، چین
[/pullquote]

چینی وزارت خارجہ نے بحیرہ جنوبی چین میں امریکی بحریہ کے گشت کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ پانیوں میں کیے جانے والے اسے امریکی مشن کا نام ’فریڈم آف نیویگیشن آپریشن‘ تھا۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی کشتیاں چین کی اجازت کے بغیر اور غیر قانونی طور پر اس سمندری حدود میں داخل ہوئیں جبکہ یہ امریکی اقدام امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

[pullquote]شام:حلب کی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع
[/pullquote]

جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے شامی حکومت نے باغیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے صوبے حلب میں اس معاہدے دو دن کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ امریکا اور شامی حکومت کے اتحادی روس نے مل کر کیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اس علاقے میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے سے پورے ملک میں یہ سلسلہ مزید پھیل جائے گا۔ حلب گزشتہ پانچ برسوں سے شام کا سب سے اہم جنگی میدان بنا ہوا ہے۔ اس کے بعض حصے حکومت جبکہ بعض باغیوں کے کنٹرول میں ہیں۔

[pullquote]برازیل کی خاتون صدر کے مواخذہ کا مسئلہ، ملک بھر میں افراتفری
[/pullquote]

برازیل میں خاتون صدر دلما روسیف کے مواخذے کے مسئلے کی وجہ سے یہ ملک مزید افراتفری کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز پارلیمان کے قائم مقام اسپیکر کا کہنا تھا کہ صدر کے خلاف جاری کارروائی کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے تھوڑی دیر بعد ہی سینیٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خاتون صدر کے خلاف قانونی عمل جاری رکھا جائے گا۔ اس مسئلے کے بعد اس ملک میں احتجاجی مظاہروں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ چند ماہ بعد اس ملک میں اولمپک مقابلوں کا انعقاد بھی ہونا ہے۔

[pullquote]فلپائن: صدارتی انتخابات میں مقبول میئر کامیاب
[/pullquote]

فلپائن میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مشہور میئر روڈریگو ڈوٹیرٹے واضح برتری لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ڈوٹیرٹے کو مجموعی طور پر اڑتیس فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر تیئیس فیصد ووٹوں کے ساتھ ملک کے سابق وزیر داخلہ مار روکساس ہیں۔ ڈوٹیرٹے داوائو شہر کے میئر ہیں اور انہوں نے ایک سو ملین افراد کے اس ملک میں کرپشن اور جرائم کے خلاف جنگ کا اعلان کر رکھا ہے۔ یہ میئر اپنے سخت بیانات کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔

[pullquote]عراق:صوبہ انبار میں داعش کا سرکردہ رہنما ہلاک
[/pullquote]

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی صوبہ انبار میں داعش کا ایک سرکردہ رہنما ابو وہیب ہلاک ہو گیا ہے۔ پینٹاگون کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ابو وہیب اور تین دیگر جنگجو چھ مئی کو کی جانے والی ایک فضائی کارروائی میں ہلاک ہوئے۔ امریکا نے داعش کے اس رہنما کی ہلاکت کو اس عسکری اور جہادی تنظیم کے لیے ایک دھچکا قرار دیا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ فضائی کارروائی امریکی جہازوں نے کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ وہیب ماضی میں القاعدہ کا رکن بھی رہ چکا ہے۔

[pullquote]مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے پہلے سکیورٹی سخت
[/pullquote]

بنگلہ دیشی پولیس نے اپوزیشن اور ملک کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے سربراہ مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے پہلے دارالحکومت ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس مذہبی رہنما کو منگل اور بدھ کی درمیانی شپ پھانسی دی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔ بنگلہ دیشی عدالتیں اس رہنما کو سن انیس سو اکہتر کی جنگ آزادی میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے چکی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظمیں ان عدالتوں کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔

[pullquote]شمالی کوریا: ملٹری جنرل کی پھانسی کی خبریں غلط ثابت ہوئیں
[/pullquote]

شمالی کوریا کے سابق چیف آف اسٹاف بظاہر زندہ ہیں اور ان کی صحت بھی ٹھیک ہے۔ قبل ازیں ایسی رپورٹیں منظر عام پر آئی تھیں کہ رواں برس کے آغاز پر انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایک تازہ ترین ویڈیو کے مطابق انہیں حکمران پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کہا تھا کہ ری یونگ گِل کو کرپشن اور ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کی کوشش میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پھانسی دے دی گئی ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نے یہ خبر شائع کی تھی۔

[pullquote]یورو گروپ یونان کے لیے مزید اربوں کی امداد دینے پر تیار
[/pullquote]

یورو گروپ یونان کو مزید کئی ارب یورو کی مالی امداد فراہم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔ یورو زون کے وزرائے خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں ایتھنز حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کر لیا جائے گا اور یہ امداد بین الاقوامی قرض دہندگان کے ذریعے دی جائے گی۔ یورپی یونین نے گزشتہ برس یونان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا تھا۔ مجموعی طور پر یونان کو چھیاسی ارب یورو کی مالی امداد فراہم کی جانی ہے اور ابھی تک اس رقم کا صرف پانچواں حصہ ادا کیا گیا ہے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]بیئراسٹو اور روٹ نے 100 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
[/pullquote]

5731bfb16cc2a

یارکشائر کی نمائندگی کرنے والے انگلش کھلاڑیوں جونی بیئراسٹو اور جو روٹ نے سرے کے خلاف کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے میچ میں 372 رنز کی شراکت قائم کر کے سو سال سے زائد پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
لیڈز میں کھیلے گئے اس میچ میں سرے کے 330 رنز کے جواب میں یارکشائر کی ٹیم 45 رنز پر تین وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی لیکن اس کے بعد روٹ اور بیئراسٹو نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔
ہیڈنگلے میں سری لنکا کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والے پہلے میچ سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے بھرپور میچ پریکٹس کرتے ہوئے سری لنکن باؤلنگ اٹیک کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
جونی بیئر اسٹو نے 198 جبکہ جو روٹ نے ناقابل شکست 190 رنز کی اننگ کھیلنے کے ساتھ ساتھ 372 رنز کی شراکت بھی قائم کر کے سرے کیخلاف یارکشائر کی سب سے بڑی شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے قبل 1899 میں سرے کے خلاف یارکشائر کے جیورج ہرسٹ اور ٹیڈ وین رائٹ نے اوول پر 340 رنز بنا کر ریکارڈ بنایا تاہم یہ سو سال سے زیادہ پرانا ریکارڈ اب ٹوٹ گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 10 سال قبل ڈیرن لیمن اور ایلن لمب کی انب سے بنائے گئے اس گراؤنڈ پر بہترین شراکت کے ریکارڈ کو بھی اپنے نام کر لیا، اس سے قبل آسٹریلین جوڑی نے 358 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

[pullquote]فٹبال سٹار رونالڈینہو نے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کر دیا
[/pullquote]

ronaldinho_1vfj1e8tu5cnr161aid13pq8jw

برازیلیا: سابق برازیلین سٹرائیکر رونالڈینہو نے کہا ہے کہ میرا فی الحال ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں اور رواں سال کے آخر تک نیا کلب جوائن کرنے کی کوشش کروں گا۔ پیرس سینٹ جرمین، بارسلونا اور اے سی میلان سے کھیلنے والے 36 سالہ فٹ بالر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فل مانسے ایف سی سے معاہدہ ختم کر دیا ہے اور کچھ عرصے آرام کے بعد وہ دوبارہ نیا کلب تلاش کریں گے، ریٹائرمنٹ کے حوالے سے افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ رونالڈینہو نے برازیل کیلئے کھیلتے ہوئے 97 میچز میں 33 گول سکور کیے جبکہ مختلف کلبز کے لیے وہ اب تک 723 میچز میں 279 بار گیند کو جال میں پہنچا چکے ہیں

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]پریانکا کی والدہ بیٹی کی شادی کیلئے بیتاب
[/pullquote]

priyanka-mom

ممبئی: بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی کامیابیاں حاصل کرنے والی دلکش اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں پریانکا جلد شادی کریں تاہم وہ اْسی وقت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی جب ان کے پاس اپنے رشتے کو بہتر بنانے کا وقت ہوگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا کی والدہ ڈاکٹر مدھو چوپڑا نے اپنے اور پریانکا کے رشتے کے حوالے سے کئی دلچسپ باتیں بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اور پریانکا کے والد ہمیشہ چاہتے تھے کہ پریانکا جلد شادی کریں لیکن اب ایسا نہیں ہے، انہوں نے کہا ‘آج کل کئی شادیاں غلط وجوہات کے باعث ٹوٹ رہی ہیں اور لوگوں کے پاس ایک دوسرے کو دینے کے لیے وقت نہیں ہوتا اسی لئے پریانکا اس وقت شادی کریں گی جب ان کے پاس اپنے رشتے کو نبھانے اور سمجھنے کے لیے وقت ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شادی کا فیصلہ پریانکا خود ہی کریں گی تاہم میری خواہش ہے کہ میرے داماد کا تعلق شوبز سے نہ ہو۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پریانکا کی بہت بڑی مداح ہوں، میں خود اس کا کئی مرتبہ آٹوگراف لے چکی ہوں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں اس کے کام کی ایک بہت بڑی نقاد بھی ہوں۔

[pullquote]سلمان اور رنوریر ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ساتھ؟
[/pullquote]

5731cd6c0561a

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اور پرجوش اداکار رنویر سنگھ کی کامیاب بولی وڈ فلم سیریز ’دھوم‘ کے نئے حصے ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ایک ساتھ اداکاری متوقع ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔
خبر کے مطابق فلم میں رنویر سنگھ ہیرو جبکہ سلمان خان ولن کا کردار ادا کریں گے۔
سلمان خان اور رنویر سنگھ دونوں ہی اس سے قبل یش راج فلمز پروڈکشن کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اگر یہ خبر صحیح ہوئی تو دونوں اداکار ایک بار پھر اس پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کریں گے۔
اس سے قبل ’دھوم‘ سیریز کی فلموں میں ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کے اس فلم کا حصہ بننے کے بعد یہ دونوں ہی نئی دھوم میں موجود نہیں ہوں گے۔
’دھوم‘ سیریز میں ہمیشہ ہی بولی وڈ کے خوبرو اداکار ولن کا کردار کرتے نظر آئے، سب سے پہلے فلم میں جون ابراہم ولن بنے، اگلے حصے میں ہریتھیک روشن اور تیسرے حصے میں عامر خان نے ڈبل کردار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے