پیٹ پھولنے کا باعث بننے والی غذائیں

بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر ایسا ہوتا کیوں ہے اور آخر کیا کھانے سے اس عارضے کا سامنا ہوتا ہے؟

تو یہ جاننا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

[pullquote]مصنوعی مٹھاس
[/pullquote]

اگر آپ مصنوعی مٹھاس یا ڈائٹ کولڈ ڈرنکس کو پسند کرتے ہیں تو اپنے پیٹ کے پھولنے کے لیے تیار ہوجائیں۔ اس مٹھاس میں شامل کیمیکل چھوٹی آنت میں جذب نہیں ہوتے اور آپ کی بڑی آنت تک پہنچ جاتے ہیں جہاں وہ بیکٹریا کے نتیجے میں پھیلنے لگتے ہیں اور پیٹ میں گیس پیدا ہوجاتی ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ چینی کھانا بھی معدے میں نقصان دہ بیکٹریا کو بڑھاتا ہے جس سے گیس پیدا ہوتی ہے۔

[pullquote]گوبھی یا اس کی دیگر اقسام
[/pullquote]

گوبھی، بند گوبھی یا دیگر سبزیاں کینسر کے خلاف مزاحمت کرنے والے اجزاءسے بھرپور ہوتی ہیں مگر ان میں موجود نشاستہ جسم کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا اور بڑی آنت میں یہ متھین گیس کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔ مگر اس کا مطلب نہیں کہ گوبھی کھانا چھوڑ دیں بلکہ بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کریں جبکہ لیموں کا عرق کا اضافہ کرنے سے یہ جلد ہضم ہوجاتی ہے۔

[pullquote]مخصوص ادویات
[/pullquote]

سوجن کش ادویات جیسے جوڑوں کے درد میں کمی لانے والی گولیاں بھی آنتوں میں مسائل کا باعث بن کر پیٹ کو پھلا دیتی ہیں، اگر ایسا ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرکے متبادل ادویات کے لیے مشورہ لیں۔

[pullquote]انرجی یا اسپورٹس ڈرنکس
[/pullquote]

اکثر ورزش کے بعد لوگ اسپورٹس یا انرجی ڈرنکس کو استعمال کرتے ہیں جس سے پیٹ پھول جاتا ہے اور ایسا اس میں موجود چینی اور مٹھاس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے ان مشروبات کا استعمال نہ کریں بلکہ کیلوں اور پانی کو ترجیح دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے