کوئٹہ میں دھماکہ، دو پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم کے ایک دھماکے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

یہ دھماکہ سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ہوا۔

دھماکہ خیز مواد یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے پولیس کی چوکی کے قریب رکھا گیا تھا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے نامعلوم افراد نے سڑک پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

وزیرِ داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار ٹریفک پولیس کے تھے جو کہ یونیورسٹی کے سامنے ڈیوٹی دے رہے تھے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں گذشتہ ہفتے بھی مشرقی بائی پاس کے قریب بم دھماکہ ہوا تھا جس میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

بلوچستان میں حالات کی خرابی کے بعد سے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کمی اور بیشی کے ساتھ بم دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں سال بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مخلتف واقعات میں اب تک 20 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے