فریال تالپورنے بلاول بھٹو کو بھی "شہید” قرار دے دیا

باغ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے اپنے بھتیجے اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ایک عوامی جلسے میں خطاب کے دوران ‘شہید’ قرار دے دیا۔

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے باغ میں پی پی پی کے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے جوش خطابت میں آکر پی پی پی چیئرمین کو ‘بلاول بھٹو شہید’ کہہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شہید مرتے نہیں، شہید زندہ ہوتے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں اور یہ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمارے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں’۔

فریال تالپور نے مزید کہا کہ ‘میرا ایمان کہتا ہے کہ بھٹو شہید ہمارے ساتھ ہیں اور آج کے اس جلسے میں بی بی شہید (بے نظیر بھٹو) ہمارے ساتھ ہیں اور اس کا بیٹا بلاول بھٹو شہید بھی ہمارے ساتھ ہے’۔

خیال رہے کہ اس موقع پر پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری موجود تھے اور انھوں نے بعد ازاں عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے