سپیل برگ کی علی گیلانی پر فلم بنانے میں دلچسپی

گیلانی خاندان کے ذرائع کے مطابق ہالی وڈ کے مشہور ہدایت کار اور پروڈیوسر سٹیون سپیل برگ نے تین برس تک شدت پسندوں کی قید میں رہنے کے بعد بازیاب ہونے والے سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی سے رابطہ کر کے ان کے حالات زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش کی ہے۔

سپیل برگ ’جاز،‘ ’جراسک پارک‘ اور ’انڈیانا جونز‘ جیسی فلموں کے خالق ہیں۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے جمعرات کو فون پر علی حیدر گیلانی سے بات کی اور فلم بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ وہ اس پیشکش کا سوچ کر جواب دیں گے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ابھی حیدر گیلانی کے اردگرد اتنے لوگ موجود ہیں کہ وہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی اچھی طرح وقت نہیں گزار پا رہے۔

تین برس قبل ملتان سے اغوا ہونے والے علی گیلانی تین دن قبل ہی واپس اپنے گھر لاہور پہنچے ہیں۔

افغانستان میں غیر ملکی فوجی حکام کے مطابق علی حیدر گیلانی کو افغان اور غیر ملکی فوجیوں کی ایک مشترکہ کارروائی میں ملک کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا کے علاقے گیان سے بازیاب کرایا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے