51 گھنٹے لگاتار بیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ

روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔

روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا اور اپنی طویل کاوش کا اختتام جمعے کو کیا جہاں اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روانڈا میں برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باؤلنگ کرائی۔

29 سالہ کھلاڑی نے جمعے کی صبح دارالحکومت کگالی میں بڑے ہجوم کے سامنے جو آخری گیند کھیلی وہ ان کی بیوی نے کرائی۔

دو دن تک بیٹنگ کے باوجود ایرک نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور حکام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے ویراگ مارے کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال یہ سنگ یل عبور کیا تھا۔

ایرک نے کہا کہ وہ اس کوشش کے ذریعے روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاؤنڈیشن کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرنے کیلئے پرامید ہیں جس کے ساتھ ملک کا پہلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم بن جائے گا۔

اس اننگ کے دوران ایرک کو ہر گھنٹے کے بعد پانچ منٹ کا وقفہ دیا گیا تاکہ ان کی صحت کو پرکھنے کے ساتھ ساتھ انہیں کچھ کھلایا پلایا بھی جا سکے۔

ٹیسٹ میچ کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ عظیم پاکستانی بلے باز حنیف محمد کے پاس ہے جنہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کے دوران 16 گھنٹے اور 10 منٹ تک بیٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

مشہور برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے نشاندہی کی کہ ایرک نے 2015 کی ایشز سیریز میں پوری آسٹریلین ٹیم نے جتنے گھنٹے بیٹنگ کی تھی اس سے بھی پانچ گھنٹے زیادہ بیٹنگ کی۔

روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاؤنڈیشن دنیائے کرکٹ کیلئے کوئی نیا نام نہیں کیونکہ 2014 میں انہوں نے پانچ ہزار 730 میٹر کی بلندی پر کرکٹ میچ کھیل کر بلند ترین مقام پر میچ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے