افغانستان: پولیس افسر کے ہاتھوں 8 ساتھی قتل

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس افسر نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی ایک رپورٹ میں زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جلانی فارحانی کے حوالے سے کہا ہے کہ واقعے کے ذمہ دار پولیس اہلکار صوبائی دارالحکومت قلات سے فرار ہوگیا، اپنے ساتھ اسلحہ اور گاڑی بھی لے گیا ہے۔

ادھرطالبان کے ترجمان قاری یوسف نے ایک جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے پیچھے ان کا گروپ ملوث ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘فائرنگ کرنے والا اب ان کے ساتھ ہے’۔

اس علاقہ کے ضلعی پولیس چیف شاہ محمد نے بتایا کہ صوبہ ارزگان کے ضلع دیھراود میں ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھی اہلکاروں کو ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

[pullquote]افغان مذاکراتی عمل: طالبان کی واپسی کیلئے اجلاس منعقد
[/pullquote]

حالیہ کچھ عرصے میں افغان فورسز میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس میں ملک کے بیشتر عسکری گروپ ملوث ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ قندھار کی ایئرفیلڈ میں بین الاقوامی فوج کے اسٹیشن پر ایک افغان فوجی اہلکار نے دو ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، دونوں مقتولین کا تعلق رومانیہ کی اسپیشل فورس سے تھا۔

گذشتہ ستمبر میں جلال آباد کے مشرقی شہر میں ایک افغان فوجی نے ایک امریکی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا، مذکورہ کارروائی کی ذمہ داری حزب اسلامی کے عسکری گروپ نے قبول کی تھی جو کہ حال ہی میں افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کرنے جارہا ہے۔

2014 کے دسمبر میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوجیو کی بڑی تعداد کا انخلاء ہوگیا تھا تاہم یہاں مقامی فورسز کی تربیت اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کے حوالے سے مدد فراہم کرنے کیلئے 13000 امریکی اور نیٹو فوجی موجود ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے