بول میڈیا گروپ کی غیر قانونی بندش کے خلاف خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بھی بول کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس ڈاکٹر مہر تاج روغانی کی زیر صدارت ہوا۔ قرارداد پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی جاوید نسیم نے پیش کی جس پرپاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی ،جماعت اسلامی،مسلم لیگ ن ، جمعیت علماء اسلام ف، قومی وطن پارٹی کے ارکان نے قرارداد پر دستخط کئے۔

[pullquote]دلچسپ بات یہ ہے کہ خیبر پختون خواہ کی حکومتی جماعت تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ وفاق میں حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے ارکان نے بھی بول کی بلا جواز بندش کو ظلم قرار دیا .[/pullquote]

خیبر پختونخواہ اسمبلی نے بول میڈیا گروپ کی غیر قانونی بندش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بول میڈیا گروپ کی غیر قانونی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بول اور اس سے منسلک 30ہزارملازمین ایک حکومتی ظالمانہ اقدام کے باعث جس ذہنی کرب کا شکار ہورہے اسمبلی اس کی مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ پر پابندی کو اسمبلی غیر قانونی سمجھتی ہے۔

قرارداد کے مطابق بول کی بندش ایک غیر قانونی اقدام تھا بو ل کو فوری بحال ہونا چاہئے، غیر قانونی طور پر بول کے لائسنس کی معطلی، اثاثے اور اکاؤنٹس کو منجمد کیا جانا غیر قانونی ہے،ان فیصلوں کو واپس لیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے