اوپو موبائل فون کی کیٹیگری میں ایف سی بارسلونا کا آفیشل پارٹنر ہوگا

1433274665_pic

30 مئی 2015 کو کوپا ڈیل رے میں کھیلے جانے والے میں فائنل میچ میں  ایتھلیٹک بلباؤ کے خلاف 1 کے مقابلے میں 3 گول سے جیتنے والی فٹ بال ٹیم  ایف سی بارسلونا نے سمارٹ فون برانڈ اوپو سے اپنے نئے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اس سال شروع ہونے والے سیزن میں اوپو موبائل فون کی کیٹیگری میں ایف سی بارسلونا کا آفیشل پارٹنر ہوگا۔

 

 

ایف سی بارسلونا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اگناسیو میستری نے اس معاہدے پر اپنی گرم جوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ فون کے حوالے سے اوپو دنیا کا  اعلیٰ برانڈ ہے جو اپنی مصنوعات کے ڈیزائن کی عمدگی اور  کیمرہ ٹیکنالوجی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اوپو کو اپنی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ ہمیں دنیا بھرمیں اپنے سپورٹر کے قریب لانے میں مدد کرے گا۔ ٹونی چین، سی ای او اوپو، کے مطابق انہوں نے ایف سی بارسلونا کو  ان کے اعلیٰ  عالمی معیار کے فٹ بال کلب ہونے کی وجہ سے نہیں چنا بلکہ اس لیے چنا کہ وہ فٹ بال کے فن کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایف سی بارسلونا کے ساتھ معاہدہ اوپو کی عالمی  مارکیٹنگ حکمت عملی میں اہم سنگ میل ہے۔ ایف سی بارسلونا اپنے پارٹنرز چنتے ہوئے اپنا معیار کافی سخت رکھتی ہے، اس لیے یہ معاہدہ دونوں کے لیے اہم ہے۔ ایف سی بارسلونا فٹ بال کو فنون لطیفہ کی طرح کھیلنے اور بہترین ٹیم ورک  کے لیے جانی جاتی ہے۔اوپو بھی  اپنی مصنوعات کے ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے  کسی سے پیچھے نہیں۔اوپو اور ایف سی بارسلونا میں ٹرینڈ سازی کی مشترکہ صلاحیت بھی انہیں ایک ہی صف میں کھڑا کرتی ہے۔1899 سے قائم فٹ بال کلب بارسلونا(ایف سی بارسلونا) نے  جوہان کریوف کے  دور (1973-1978) میں  چار بار چیمپئنز لیگ جیتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے