سری لنکا کے ایرنگا کا باؤلنگ ایکشن مشکوک

دبئی: سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شمیندا ایرنگا کا باؤلنگ ایکشن انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ‘میچ انتظامیہ کی جانب سے سری لنکن ٹیم انتظامیہ کو جمع کروائی گئی رپورٹ میں 29 سالہ فاسٹ باؤلر کے ایکشن کے قانونی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے’۔

شمیندا ایرنگا کو آئی سی سی نے ہدایت کی ہے کہ ضوابط کے مطابق دو ہفتوں کے اندر اپنے ایکشن کا ٹیسٹ کروائیں تاہم وہ اس دوران جب تک ٹیسٹ کی رپورٹ نہیں آتی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی باولنگ جاری رکھ سکیں گے۔

ایرنگا نے 18 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرتے ہوئے 53 وکٹیں حاصل کی ہیں تاہم موجودہ سیریز میں ان کی کارکردگی ٹیم کو مشکلات سے باہر نہیں نکال سکی۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شدید مشکلات کا شکار ہے جہاں اب تک کھیلے گئے دونوں میچوں میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ہنڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ ٹیم نے ایک اننگز اور 88 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے