عظیم باکسر محمد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

لوئی ول: عالمی شہرت یافتہ باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ان کی نماز جنازہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے امام زید شاکر نے پڑھائی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں امریکا کے لیے پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے شرکت کرکے پاکستان کی نمائندگی کی۔

عظیم باکسر پیر کو انتقال کرگئے تھے۔

محمد علی سانس کی تکلیف کی وجہ سے گزشتہ چند روز سے امریکی شہر فینکس کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

محمد علی گزشتہ تین دہائیوں سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔

17 جنوری 1942 کو پیدا ہونے والے محمد علی کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر (Cassius Marcellus Clay, Jr) تھا، انھوں نے 1964 میں اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔

محمد علی کو پہلی انٹرنیشنل فتح 1960 میں ملی،جب انھوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغا جیتا۔ وہ 1964، 1974 اور 1978 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہے۔

محمد علی 1960 کی دہائی میں سیاہ فارم آزادی کے علمبردار بن گئے تھے.

ویت نام جنگ کے دوران 28 اپریل 1967 کو محمد علی نے امریکی فوج میں شامل ہونے کے عہد نامے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انھیں ان کے اعزاز سے محروم کرکے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں سپریم کورٹ نے عوامی احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد علی کو سزا سے مستثنیٰ قرار دیا تھا۔

20 صدی کے عظیم باکسر محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑدی تھی۔

عظیم باکسر کی وفات پر کینٹکی میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں کردیئے گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے