بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ

سیون نیوز پر آج سحری کی نشریات میں مدارس جعفریہ پاکستان کے صدر اور جامعۃ المصطفیٰ لاہور کے سربراہ علامہ سید محمد نجفی اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے مدرس مولانا ریاض جمیل صاحب نے اس بات پر اتفا ق کیا ہے کہ علمائے کرام جمعے کے روز پاکستان میں جتنی لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے یا جلایا گیا ہے ، ان کے لیے دعا کریں گے ۔ اس فعل کی مذمت کریں گے اور عوام میں اس بات کا شعور پیدا کریں گے کہ کسی انسان کو کسی بھی صورت کسی دوسرے کی جان لینے کا حق نہیں پہنچتا ۔

انہوں نے ملک بھر کے علماء ، واعظین ، مدرسین اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ آج جمعے کے وعظ میں اس بربرہیت اور وحشت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں ۔

مسلم معاشروں میں اس قسم کے واقعات اللہ کا عذاب ہیں اور پوری قوم کو اجتماعی توبہ کرکے ان واقعات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ۔ عصری اور دینی تعلیمی اداروں میں اس موضوع پر بچوں کی تربیت کی جائے جبکہ جمعے کے خطبات میں ان موضوعات پر گفت گو کی جائے ۔

براہ کرم اپنی مساجد کے آئمہ کو بھی اس جانب متوجہ کریں ۔ اس پوسٹ کو زیادہ زیادہ سے شئیر بھی کیجئے تاکہ پورے ملک میں آج اس ظلم کے خلاف منبر و محراب سے آواز بلند ہو سکے ۔

اس قدم سے ان بے گناہ بچیوں کو زندگی تو نہیں مل سکتی تاہم یہ ہم پر فرض ہے کہ ان کی اس قربانی کے ذریعے ہم مستقبل میں مزید بچیوں کو اس آگ میں جلنے سے بچا سکیں ۔

میرے کانوں میں عنبرین ، زینت سمیت معصوم لڑکیوں کی چیخیں گونج رہی ہیں ۔ حشر سے پہلے حشر برپا ہے اور بِأَيِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ کی صدا ہی صدا ہے ۔

وما توفیقی الا باللہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے