پاک افغان سرحد طورخم چھ روز بعد کھول دی گئی

پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو آج صبح 8 بجے ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ۔خیبر ایجنسی کی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق طورخم بارڈر کھلتے ہی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی بحال ہو گئی ہیں۔ ۔گزشتہ دنوں طورخم بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سرحدی گیٹ نصب کیے جانے کے دوران افغان فورسز نے فائرنگ اور مارٹر حملے کیے تھے ۔ ان حملوں کے نتیجے میں میجر علی جواد چنگیزی شہید جبکہ ایف سی اور خاصہ دار فورس کے درجن بھرسے زائد اہل کار اور شہری زخمی ہوئے تھے۔کشیدہ صورتحال کے باعث سیکورٹی فورسز نے لنڈی کوتل اور طورخم میں غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیونافذ کیا تھا ، تاہم صورترحال بہتر ہونے کے بعد آج ایک بار پھر طورخم بارڈر کو کھولادیا گیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے