نوازالدین صدیقی سیریل کلر کے روپ میں

ہدایت کار اورکہانی نویس انوراگ کشیاپ کی نئی سائیکو تھرلر فلم ’سائکو رامن‘ یا ’رامن راگھاو ٹو‘ اپنی ریلیز سے قبل ہی خبروں کا موضوع بن گئی ہے۔

یہ فلم انیس سو ساٹھ کی دہائی میں ۴۱ افراد کے قتل کا اعتراف کرنے والے ممبئی کے بدنام زمانہ قاتل رامن راگھاو کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رامن راگھاو کا کردار ولن کے کرداروں کے لیے مشہور اداکار نواز الدین صدیقی کررہے ہیں۔ انوراگ کشاپ اور نوازالدین صدیقی اس سے قبل ’گینگس آف وسیپور‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

انوراگ کی فلمیں جرائم کی دنیا کی کہانیوں اور خون خرابہ دکھائے جانے کے لیے مشہور ہیں۔

فلم کی موسیقی رام سمپتھ نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے ان کی بیگم سونا موہا پاترا کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ فلم کا ایک گانا ’قتل عام‘ ریلیز کیا جا چکا ہے جو غزل اور ٹرانس میوزک کا ملاپ ہے۔یہ گانا بھی کافی مشہور ہورہا ہے۔

سائیکو رامن کو فلمانے کے لیے موجودہ ممبئی کو ساٹھ کی دہائی کے زمانے میں لانے کے لئے کافی محنت اور خرچہ بھی کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ رامن راگھاو کے کامک سٹریپس بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں فلم میں رامن کا کرادا ادا کرنے والے اداکار نوازالدین ہی شامل ہیں۔ کامک میں دکھایا گیا ہے کہ کس طری سیریل کلر رامن اپنے شکار تلاش کرتا ہے۔ اس کامک سٹریپس میں رامن کی دنیا کے بارے میں بتانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

image006

ریلائنس انٹرٹینمٹ اور فینٹم پروڈکشن کے تحت ریلیز کی جانے فلم سائکو رامن کو کانز فلمی میلے میں بھی پیش کیا جا چکاہے، جہاں اسے کافی پذایرائی ملی ہے۔ ْ

سنسر کی شرائط پوری کرنے کی صورت میں یہ فلم ۲۴ جون کو سینماؤں مں لگا دی جائے گی۔

پاکستان میں فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کی جانب سے ریلیز کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے