مزید مدارس کو بھی فنڈ دیں گے،مشتاق احمد غنی

اسلام آباد( لقمان شاہ) مدارس کے طلبہ بھی اسی قوم کے بچے ہیں’ ان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کو 30کروڑ امداد دینا صوبائی حکومت کا اچھا اقدام ہے۔ اس پر بلاوجہ اعتراض سمجھ سے بالا ترہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی نے آئی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کیا ۔ مشتاق غنی نے کہا کہ دینی مدارسپاکستان میں سب سے بڑی این جی اوز ہیں یہ غریب طلبہ کو تین وقت کا کھانا اور مفت رہائش کے ساتھ اچھی تعلیم دے رہے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ صوبے میں یکساں نظام تعلیم ہو سرکاری سکولوں میں تو ہم نے انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کو ختم کرکے یکساں کر دیا اب ہم مدارس کو بھی قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں جامعہ حقانی کے علاوہ اور مدارس کی بھی امداد کریں گے کیونکہ مدارس بڑی این جی اوز ہیں یہاں ہزاروں طلبہ کو تین وقت کا کھانا’ رہائش اور مفت تعلیم دی جاتی ہے ہم نے جامعہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے بلڈنگ کی تعمیر کیلئے دیئے ہیں تاکہ طلباء کو جدید سہولیات دستیاب ہوں کیونکہ یہ طلبہ بھی اسی قوم کے بچے ہیں ان کی بہترین تربیت ‘ رہائش اور اچھا روزگار ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مدارس دینی علوم کے ساتھ ساتھ انگلش ‘ کمپیوٹر اور دیگر عصری علوم بھی پڑھائیں۔ مدارس کی امداد پر اعتراض کرنے والے بے وقت کی راگنی الاپ رہے ہیں ہم نے خواجہ سرائوں کیلئے بھی 20کروڑ روپے بجٹ میں رکھے ہیں اس پر تو کسی کو اعتراض نہیں مگر مدارس کے معصوم طلبہ کیلئے فنڈ رکھنے پر اعتراض غیر ضروری ہے ہم تو خواجہ سرائوں کی بھی بہبود چاہتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے