توہین رسالت کے مقدمے میں سزائے موت

گوجرانوالہ کی انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو سزائے موت اور بیس
لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا

انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے توہین رسالت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان انجم ناز،جاوید ناز اور جعفر علی کو سزائے موت اور بیس لاکھ جرمانے کا حکم سنایا

انسداددہشتگردی عدالت کی خصوصی جج بشری زمان نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجزم انجم ناز کو ایک مرتبہ سزائے موت اور پانچ لاکھ جرمانے جبکہ مجرم جاوید ناز اور جعفر علی کو ایک ایک مرتبہ سزائے موت ،ایک ایک مرتبہ عمر قید اور ساڑھے سات لاکھ فی کس جرمانے کا حکم سنا دیا مجرمان کے خلاف گزشتہ برس مئی کے مہنے میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فیصلے کے بعد مجرمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت سے جیل منتقل کر دیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے