ملالہ یوسفزئی19برس کی ہو گئیں

عالمی امن ایوارڈ یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی 19ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی 12 جولائی 1997ء کو پاکستان کے مشہور شہر مینگورہ میں پیدا ہوئی تھیں جہاں پر انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔

ملالہ یوسفزئی بچپن ہی سے تخلیقی صلاحیتوں کی مالک تھیں اور انہوں نے خواتین کی آزادی کیلئے جدوجہد شروع کی۔

ملالہ یوسفزئی نے کم عمری میں ہی لڑکیوں کو جہالت سے نکالنے اور ان کی زندگی میں جدت لانے کیلئے کالم نگاری کا آغاز کیا اور بین الاقوامی میڈیا میں اس حوالے سے کالم نگاری کی.

اس کے بعد ملالہ یوسفزئی پر طالبان نے حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہو گئیں اور انہیں برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں کافی عرصے زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ صحت یاب ہوئیں.

ملالہ یوسفزئی کو کئی ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں امن کا نوبل ا نعام بھی شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے