دنیا کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کا اخترام کرے

[pullquote]راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور کوششوں کا احترام کرے، جبکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں کرے۔[/pullquote]

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز روالپنڈی میں کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سرحد پار نقل و حمل اور دہشت گردوں کی آمد و رفت کو روکنے کے لیے پاک ۔ افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

اجلاس کے دوران جنرل راحیل شریف نے ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور کوششوں کا احترام کرے، جبکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل اور خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں کرے۔ انہوں نے عید الفطر پر امن و امان برقرار رکھنے پر سیکیورٹی اداروں کی تعریف بھی کی۔

[pullquote]واضح رہے کہ گذشتہ جمعے یعنی 8 جولائی کو ہندوستانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ’حزب المجاہدین‘ کے کمانڈر برہان مظفر وانی ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد کشمیر میں شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک 30 سے زائد نہتے کشمیری ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ کشمیری مظاہرین کی جانب سے بدھ (آج) ہندوستانی سیکیورٹی فورسز سے 70 کے قریب ہتھیار چھینے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔[/pullquote]


اس سے قبل ہفتہ 9 جولائی کو بھی برہان وانی کی ہلاکت کے بعد مظاہرین ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کرکے ہتھیار اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ کشمیری حریت پسندوں کو اسلحہ پاکستان کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے، تاہم حالیہ واقعات کے بعد ہندوستانی میڈیا میں یہ رپورٹس شائع ہوئیں کہ کشمیر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے اسلحہ چھیننا گذشتہ ایک دہائی سے کافی عام ہے، تاہم کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد ان واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے