ماڈل گرل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا .

ماڈل گرل قندیل بلوچ کو گذشتہ رات ان کے بھائی وسیم بلوچ نے گلہ دبا کر قتل کر دیا . بہن کو قتل کر نے کے بھائی موقع سے فرار ہو گیا . بتایا جا رہا ہے کہ قندیل بلوچ کو اس وقت قتل کیا گیا جب گھر والے سو رہے تھے .

سی پی او ملتان اظہر اکرام کے مطابق قندیل بلوچ کے والد نے پولیس کو فون پر اطلاع دی ہے کہ ان کے بیٹے نے ان کی بیٹی قندیل بلوچ کو گذشتہ شب گلہ دبا کر قتل کر دیا ہے .

پولیس اس وقت قندیل بلوچ کے گھر پہنچ چکی ہے .

قندیل بلوچ چاند رات سے ملتان کے نواحی علاقے مظفر آباد میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پزیر تھیں . قندیل کی رہائش مظفر گڑھ اور لاہور میں بھی تھی .

ملتان سے جیو نیوز کے بیورو چیف شہادت حسین کے مطابق تین روز پہلے ان کی قندیل بلوچ سے ٹیلی فون پر گفت گو ہوئی اور وہ ان کا انٹرویو کرنا چاہتے تھے . شہادت حسین نے کے مطابق قندیل بات کرنے کے بجائے روئے جا رہی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ بات کر نے کے قابل نہیں ہیں .

قندیل بلوچ کئی حوالوں نے متنازعہ رہیں . انہیں سلیفی گرل بھی کہا جاتا تھا . عمران خان کے گھر کے باہر ملاقات کے لیے دھرنا دینے . قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ڈانس کرنے سے لیکر مفتی عبدالقوی کے ساتھ سیلفی بنانے کے عمل تک

وہ پاکستانی میڈیا کو چٹ پٹی خبریں دیتی رہیں اور میڈیا بھی انہیں بھر پور طریقے سے استعمال کرتا رہا . حال ہی میں ان کے سابقہ شوہر نے بتایا کہ وہ شادہ شدہ ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے . قندیل بلوچ کی دو شادیاں ہوئی تھیں اور دونوں جگہ سے انہیں طلاق ملی تھی .

کہا جا رہا ہے کہ وہ کئی دنوں نے پریشان تھیں اور میڈیا کا سامنا بھی نہیں کر رہی تھیں . ان کے خاندان میں بھی ان کے کردار بھی سوالات اٹھائے جا رہے تھے .

قندیل بلوچ کو کئی لوگوں نے قتل کی دھمکیاں بھی دی تھیں ، انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی عبدالقوی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں مفتی عبدالقوی سے خطرہ ہے تاہم ان کو ان کے بھائی نے ہی گلہ دبا کر قتل کر دیا .

انہوں‌ نے اپنی جان کے تحفظ کے لئے وزارت داخلہ کو بھی درخواست دی تھی تاہم انہیں مقامی تھانے سے رجوع کر نے کے لیے کیا گیا تھا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے