لاہور،فیصل آباد،قصور،شیخوپورہ،کامونکی ،حافظ آباد ،پاکپٹن ،اوکاڑہ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت4.4تھی جبکہ زلزلے کا مرکز لاہورسے 37کلومیٹر دور جنوب مغرب میں10کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے اورکلمہ پڑھتے ہو ئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلےکے نتیجہ میں فوری طور پر کسی بڑے اور جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔