اٹلی:مسلمانوں کا دہشتگردی کے خلاف مظاہرہ

بنگلہ دیش کے اٹلی میں رہائش پذیر عوام بنگلہ دیش میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائی کے خلاف اٹلی کے شہر جیزی میں ایک تعزیتی ریلی میں شریک ہوئے۔ اس ریلی میں بنگلہ دیش کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے خطاب میں اس واقع کی پر زور مزمت کی۔

اس موقع پر جامع مسجد الھدی کے خطیب قاری محمد کمال نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم اطالوی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ کو ہم اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نا ہی انسانیت سے کوئی وابستگی۔ دیگرمقررین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس واقع کی پر زور مزمت کی۔ اس موقع پر اطالوی باشندوں نے بھی خطاب کیا اور اس واقع کو افسوس ناک واقع قرار دیتے ہوے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

دو جولائی کو بنگلہ دیش میں ہونے والے دہشتگردی کے اس واقع میں 9 اطالوی شہری اور7 جاپانی شہریوں سمیت تین مقامی افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقع کے بعد اٹلی میں رہائش پذیر بنگلہ دیش کے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اٹلی میں بنگلہ دیش کے تارکین وطن کی تعداد باقی ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔

گذشتہ دن جمعہ کی نماز کے وقت بھی اطالوی باشندوں نے جیزی کی جامع مسجد کے باہر بنگلہ دیش کے عوام کے خلاف نعرے بازی کی۔ تاہم جامع مسجد کے خطیب جناب قاری محمد کمال نے نمازیوں کو کسی قسم کے ردعمل سے باز رکھا۔
بنگلہ دیش اور اطالوی باشندوں میں پہلے سے قائم دوستی کی راہ میں بڑی حد تک رکاوٹیں پیدا ہو چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے