عبدالقادر پٹیل، انیس قائم خانی، وسیم اختر، رؤف صدیقی گرفتار

[pullquote]پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل گرفتاری دینے بوٹ بیسن تھانے جبکہ ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور رؤف صدیقی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کو ضمانت مسترد ہونے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے احاطے سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل کراچی منتقل کر دیا ہے…[/pullquote]

گرفتاری سے قبل عبدالقادرپٹیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کسی کام میں مصروفیت کی وجہ سے کورٹ کچھ تاخیر سے پہنچا، میں کمرۂ عدالت پہنچا ہی نہیں، مجھے کورٹ میں جانے نہیں دیا گیا، اس کا ثبوت یہ ہے کہ عدالت میں آج میری غیرحاضری درج ہوئی ہے، اس دوران مجھے پتا چلا کہ میری عبوری ضمانت مسترد ہوگئی ہے، جس کے بعد میں بڑے سکون سے باہر آیا اور گاڑی میں بیٹھ کر اپنے وکیل سے مشورہ کرنے گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں لندن سے آیا ہی رینجرز کے خط کی بنیاد پر ہوں، جب میں وہاں سے چل کر آسکتا ہوں تو میں کورٹ سے کیوں فرار ہوں گا، جب کہ میڈیا میں یہ خبریں چلنے لگیں کہ میں عدالت سے فرار ہوگیا، اسی لیے میں اس وقت گرفتاری دینے آیا ہوں کہ میرے خلاف جو منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے اسے دور کیا جاسکے…

دوسری جانب 4 ملزمان ایم کیو ایم کے وسیم اختر اور رؤف صدیقی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے ضمانت قبل از گرفتاری لے رکھی تھی، جس میں توسیع کے لیے انھوں نے درخواست جمع کروائی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف کا موقف سن کر فیصلہ سناتے ہوئے چاروں ملزمان کی ضمانت میں توسیع مسترد کردی اور ان کے جیل وارنٹ جاری کردیئے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردوں کے علاج اور پناہ دینے سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں وسیم اختر اور رؤف صدیقی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قادر پٹیل کی ضمانت میں توثیق مسترد کردی تھی…

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے