چین۔ہندوستان تعلقات کشیدہ

[pullquote]ہندوستانی فوج کی جانب سے چین کی متنازع سرحد کے قریب مبینہ طور پر 100 ٹینک تعینات کیے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بھی کاری ضرب پڑ سکتی ہے۔[/pullquote]

دو روز قبل ہندوستانی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج نے چین کے ساتھ سرحد کے قریب واقع مشرقی لداخ میں 100 ٹینک کھڑے کر دیے ہیں۔

اس خبر کے نشر ہونے کے بعد چینی کی حکمران جماعت سے انتہائی قریبی تصور کیے جانے والے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق ہندوستانی فوج کے اس نئے اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق ٹینکوں کی تعیناتی سے چین کے تجارتی حلقوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ آپسی غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں۔

اخبار نے اپنی رپورٹ نے کہا کہ ایک ایسے موقع پر کہ جب چینی کمپنیاں ہندوستان یں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں سوچ رہی ہیں، ہندوستان کی جانب سے انڈو۔چین سرحد پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے 100 ہندوستانی ٹینکوں کی تعیناتی نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سے مبذول کرا لی ہے۔ تاہم ساتھ ساتھ یہ بار انتہائی حیرانک ن ہے کہ چینی سرحد کے قریب ٹینکوں کی تعیناتی کے باوجود ہندوستان چینی سرمایہ کاروں پر ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے